حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 34 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 34

ڈالتے ہیں۔: اگر بھائی بلاء میں مُبتلا ہوا تو فکر نہیں۔بلکہ خوش ہیں کہ ہم تو مُطمئن ہیں تم کو چاہیئے کہ جو دُنیا کو مقدّم کر رہے ہیں۔ان سے مقابلہ کرو جو دنیا میں مقابلہ کرتے ہیں۔ان کے مقابلہ میں تم بھی ایسے جائز ذرائع ترقی سے کام لو کہ ان سے بڑھو۔ایسا ہی دین میں اور اپنے دوستوں میں ایک دوسرے سے ہمدردی کرو۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍ جولائی ۱۹۰۹ء) ۷۶۔    اور تم کو کیا ہے کہ نہ لڑو اﷲ کی راہ میں اور واسطے ان کے جو مغلوب ہیں مرد اور عورتیں اور لڑکے۔جو کہتے ہیں۔اے ربّ ہمارے ! نکال ہم کو اس بستی سے کہ ظالم ہیں اسکے لوگ اور پیدا کر ہمارے واسطے اپنے پاس سے مددگار۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۹۹) ۷۷۔   : مُُفسدوں اور شریروں کی حمایت میں۔ : شیطان کی جنگ۔(تشحیذالاذہان ستمبر ۱۹۱۳ء جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۴۹)