حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 28 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 28

کی صغائر ہیں۔جن کا ذکر کبائر میں ضمنًا آ گیا۔ : (الاعراف:۵۷) بے شک مِہر اﷲ کے نزدیک ہے نیکی والوں ہے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۳۲۔۱۳۳) ۵۲۔   دیکھتے ہو جن کو کتاب سے بہرہ ملا وہ شیاطین اور ناپاک رُوحوں پر اعتقاد لا رہے ہیں اور(ضِدّ میں) کافروں کی نسبت کہتے کہ وہ مومنوں سے اچھے راہ پر ہیں۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۳۹) طَاغُوْت: حد سے بڑھا ہوا۔جِبْتِ: سحر۔دھوکہ دینا دھوکہ دینے والوں اور چالاکی کرنے والوں کو بعض لوگ بہت جلد مان لیتے ہیں۔بعض لوگوں کو یہ دھوکہ لگتا ہے کہ یوروپ آجکل کس قدر ترقی کر رہا ہے۔حالانکہ وہ مسلمان نہیں۔ہم پُوچھتے ہیں کہ انبیاء جس تعلیم کو لے کر آئے۔اُس میں مثلاً خشیتِ الہٰی میں انہوں نے کس قدر ترقی کی۔یہی کہ ایک ہگنے موتنے والے کو خدا بنا لیا۔ہم لوگ پانچ وقت میناروں پر چڑھ کر خدا کی توحید کا وعظ کرتے ہیں یوروپ نے بایں ہمہ اقتدار کیا کیا؟ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۹؍جولائی ۱۹۰۹ء) ۵۳۔  : اﷲ تعالیٰ سے جب انسان دُور ہو جاوے تو پھر اس کا کوئی مددگار نہیں ہوتا۔یاد رکھو۔بدی کے وقت تو لوگ شریک ہو جاتے ہیں