حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 287
حضور آسمان و زمین میں کوئی خدا نہ ہو۔: اﷲ کے افعال۔صفات۔عبادت میں کوئی شریک نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء نیز تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۴۸) ۳۲،۳۳۔ : اپنے منہ کی تقریروں سے۔: تا غلبہ ثابت کر دے۔اس پیشگوئی کیلئے یہی زمانہ ہے۔کیونکہ تمام ادیان کے عقائد ظاہر ہو چکے۔اب قرآن شریف کے غلبہ کے ثبوت کا پورا موقعہ ہے۔افسوس کہ مسلمان ابھی تک سوئے ہوئے ہیں۔ایک ٹکڑا ان کی زمین کا کوئی چھین لے تو یہ مقدمہ بازی میں لنڈن تک جا پہنچیں۔مگر ان کا مذہب، انکی سلطنت، جاتی رہی تو انہیں کچھ پرواہ نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء ) : یہ زمانہ مسیح کا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۷) ۳۴۔