حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 286 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 286

: اس کا مطلب یہ ہے کہ دین حق انہوں نے کسی اہل کتاب سے نہیں لیا۔بلکہ من گھڑت باتو ں کی پیروی کر رہے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۳۰۔   دنیا میں کئی مذاہب آتے ہیں پھر مٹتے ہیں۔ایک فرقہ تھا۔یہود سے وہ حضر موت ( غربی کنارۂ یمن)میں رہتا تھا۔وہ عُزیر کو ابن اﷲ کہتے تھے۔ہجری چوتھی صدی کے اخیر تک انکا بقایا رہا ہے۔پس یہ اعتراض نہیں چاہیئے کہ اب تو یہود نہیں کہتے۔عزیر ابن اﷲ تھے۔کیونکہ دنیا میں ایسا ہوتا آیا ہے۔دیکھو قسطلانی۔داؤد ظہری۔لیث کے متبّعین اب نہیں پائے جاتے۔مگر کتابوں میں انکار ذکر ہے۔: محبّت کے الفاظ جو خاص موقعہ پر کسی عنایت کے اظہار کیلئے بولے جاتے ہیں۔ان کو شامل عقیدہ کرنا گناہ ہے۔خدا نے اس محاورہ کو سمجھایا ہے۔۔نَحْنُ اَبْنٰٓؤُا اﷲِ وَاحِبَّآؤُہٗ گویا ابناء کے معنے بتا دیئے۔: اﷲ ان پر لعنت کرے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۳۱۔   : ربوبیت کی شان اپنے فقیروں اور ملًّانوں کو دے دیتے ہیں۔: یہ تورات کی آیات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ تیرے لئے میرے