حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 276
: اس سے معلوم ہوا کہ خطاب ان لوگوں سے ہے جنہوں نے معاہدہ میں نقض۱؎ کیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۵۔ : یہ چار مہینے وہ ہیں جن کے اندر اپنا اپنا انتظام کر لینے کا نوٹس دیا جا چکا تھا۔: دیکھئے کس قدر نرمی ہے۔کہ عین جنگ میں جو توبہ کرے اسے بھی چھوڑ دو اور جو پنا ہ مانگے اسے پناہ دو۔پھر شریر کہتے ہیں کہ اسلام بزور شمشیر پھیلا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۶۔ : اس کے امن کی جگہ۔جیل خانہ یا قتل مراد نہیں۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۷)