حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 254 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 254

: یہ کفّآر کو خطاب ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۲۵۔   کھانا جو حفظِ حیات و حفظِ طاقت کیلئے ہے۔اس میں بھی طبائع مختلف ہیں۔کسی کے لئے ادنیٰ سا کھانا بہت اعلیٰ اور کسی کیلئے اعلیٰ سے اعلیٰ کھانا مُضر ہوتا ہے۔یہی حال لباس کا ہوتا ہے۔بعض صرف لنگوٹ باندھتے ہیں۔بعض ضرورت کے مطابق۔بعض بہت سے کپڑے پہنتے ہیں۔پھر اس میں قسم قسم کے اختراع کہتے ہیں اور ہر وقت فیشن کی دھت میں کتربیونت کرتے رہتے ہیں۔یہی اولاد کے اخراجات کا۔یہی مکانات کا۔یہی کتب کا یعنی ایک درجۂ ضرورت۔ایک حد سے بڑھ کر فضولی۔دوسری بات۔عجائبات قدرت اور اﷲ کے انعاموں کے مطالعہ سے فرماں برداری کا مادہ بڑھتا ہے اس رکوع میں ان باتوں کا ذکر آتا ہے۔مَا یُحْیِیْکُمْ : حدیث شریف میں اس کی تفصیل ہے کُلُّکُمْ عَارٍ اِلَّامَنْ کَسَوْتُہٗ وَ کُلُّکُمْ ضَآلٍّ اِلَّا مَنْ ھَدَیْتُہٗ۔۱؎ : کبھی اﷲ تعالیٰ آدمی اور اس کے دل کے درمیان روک ڈال دیتا ہے۔یہ سزا ہے اس بات کی کہ تحریکِ فلک پر عمل نہیں کیا۔جو وقت نیکی کا تھا اس میں نیکی نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ایمان والو! مان لو۔اﷲ اور اس کے رسول کی بات کو جب وہ تمہیں بلائیں ایسی باتوں کے لئے کہ جس سے تمہیں زندہ کرے۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ ۱۷۶) اور یقین جانوں کہ اﷲ انسان اور اس کے دل کے درمیان روک ہو جاتا ہے اور اسی کی طرف تم اٹھائے جاؤ گے۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ۱۹۷)