حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 253 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 253

: عِقاب سے ظاہر ہے کہ پہلے انسان جرم کرتا ہے پھر اس کو سزا ملتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۶۔ : اس وقت بھی مذاہب میں ایک بڑی جنگ ہو رہی ہے۔اور وہ دلائل کی جنگ ہے۔نیک نمونہ دکھانے کا دن ہے۔پس مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ مخالفوں کے مقابلہ میں پیٹھ نہ پھیریں۔اگر ایسا کرو گے تو بہت سی روحیں قبولِ حق کیلئے تیار ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۸۔  کیسا سچّا کلمہ توحید اور راستبازی کا بھرا ہوا ہے۔نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو ارشاد ہوتا ہے کہ تیری رمیؔ اﷲ تعالیٰ کی رمیؔ ہے۔کیا ہی سچ ہے کہ دشمن کو تیر مارنا یا اپنی مار کا دشمن کو نشانہ بنانا اﷲ تعالیٰ کے فضل سے اور اس کے ارادہ سے وابستہ ہے وَ اِلَّاہاتھ خطا بھی جاتا ہے۔اب کیسا سیدھا و صاف مطلب آیہ شریفہ کا ہے مَارَمَیْتَ اِذْرَمَیْتَ وَ لٰکِنَّ اﷲَ ترجمہ: یعنی تو نے دشمنوں پر نہیں پھینکا جو کچھ پھینکا۔بلکہ خدا نے پھینکا یعنی اﷲ نے تجھے مظفر و منصور کیا۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ ۱۸۳۔۱۸۴) ۲۰۔