حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 200 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 200

کرو اور فرمایا کہ قرآن کے بعد اگر کوئی کتاب ہے تو بخاری ہے۔اس نے تین دعوے کئے اوّل حضرت عیسٰی ؑ مر گئے اس کے دلائل و اصول بتائے اور قرآن سے ثابت ہوئے کہ واقعی مر گئے جیسے فِیْھَاتَحْیَوْنَ وَ فِیْھَا تَمُوْتُوْنَ وَ مِنْھَا تُخْرَجُوْنَ۔اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ کِفَاتًاہ لَحْیَآئً وَّ اَمْوَاتًا(المرسلات:۲۷) دوم ایک عیسٰیؑ کی آمد ہے اور فرمایا کہ وہ میں ہوں۔ہم نے اس کو نشانوں سے مانا اور مَیں خود بھی نشان ہوں اور میرا گھر بھی نشانوں سے بھرا ہوا ہے۔تیسرا جو طبعی موت سے مر جاتے ہیں وہ اس دنیا میں پھر نہیں آتے اس کو بھی ہم نے واضح طور سے اور بالکل قرآن کریم کے مطابق پایا۔(الفضل ۱۲؍نومبر ۱۹۱۳ء صفحہ۱۳) ۲۷۔  تین قسم کے لباس ہیں ۱۔ ۲۔۔وہ لباس جو کہ جمعہ کے دن۔عید کے دن۔بیاہوں شادیوں کے موقعہ پر لیا جاتا ہے۔یعنی زینت کا لباس۔۳۔تَقِیْکُمْ بَأْسَکُمْ (النحل:۸۲) جو لڑائی سے تم کو بچائے۔الْحَرِّوَ الْبَرْدِ وَ لِبَاسُ التَّقْوٰی (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۲۸۔