حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 188
: چھتری والے جیسے انگور کی بیل۔گلو کی بیل۔: جن کی بیل نہیں ہوتی۔مثلاً گلاب چنبیلی۔انب۱؎۔سنگترہ۔کھجور۔: چاول کا مزہ اَور ہوتا ہے باجرے اور مکّی ۲؎ کا اَور۔: مثلاً بادام۔اخروٹ اور چکنائی والے درخت۔: خطاکاری مت کرو۔یعنی کمانا اور کھانا مگر بھوکوں کا خیال نہ کرنا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء)