حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 179
: بدکاریوں کے علم کے لئے فرماتا ہے کہ اس کتاب کی طرف توجہ کرو۔: جس میں نیکی بدی کی تفصیل جُدا جُدا دی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : قرآن یا آیات کو مجمل کہنے والے غور کریں۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۵۳) : تیرے ربّ کی بات پوری سچ ہے۔انصاف کی۔کوئی بدلنے والا نہیں اس کے کلام کو۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۴۴) ۱۱۷۔ : اکثر لوگ اپنی اٹکل بازی سے نیکی بدی کی تشریح کرتے ہیں اور یہ راہ بالکل غلط ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) اگر تُو زمین کے بہت عوام لوگوں کی بات مانے تو وہ خدا کی راہ سے ہٹا کر تباہ کردیں۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ۷۷) ۱۱۹۔ : جس طرح ایک جانور خاموش مالک کے آگے گردن رکھ دیتا ہے۔اسی طرح مومن کو