حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 135
(الانفال:۶۴) اور صحابہ ؓ کوفَاَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِہٖ اِخْرَانًا (آل عمران :۱۰۴) پس اسی طرح ارشاد ہو کہ حواریوں کا ایمان ہمارے ہی فضل سے تھا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۹؍اگست ۱۹۰۹ء) ۱۱۳۔ : کیا تیرا کہا مان لیگا؟ اس کے یہی معنے ہیں۔ہر نبی کے واسطے ایک دُعا ایسی ہوتی ہے کہ وہ ضرور قبول کی جاتی ہے۔نوحؑ نے وہ دُعا اپنی قوم کے لئے مانگی کہ (نوح:۲۷) حضرت نبی کریمؐ سے دریافت کیا گیا۔فرمایا۔میں نے وہ دُعا دنیا میں نہیں کی۔قیامت کے دن کروں گا (بَاَبِیْ اننْتن وناُمِّیْ یَارَسُوْل اﷲِ! رُوْحِیْ فِدَاک)تمہارے مرزا صاحب سے بھی مَیں نے پُچھوایا تھا مگر وہ ہنس پڑے۔اور سکوت کیا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۹؍اگست ۱۹۰۹ء) ۱۱۵،۱۱۶۔ : اٹل رزق۔: اس سے صاف ظاہر ہے کہ اس دُعا کا اثر حواریوں کیلئے نہیں تھا اور نہ مائدہ کوئی ایسی چیز ہے کہ صرف حواری ہی اس سے مستفیض ہوں گے بلکہ عام رزق مراد ہے جیسے کہ آگے خود