حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 52 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 52

حقائق الفرقان ۵۲ سُوْرَةُ الْمُؤْمِلِ آخر دیکھ لو۔اس فطرت کے قاعدہ نے اس الہی سنت یا عادۃ اللہ نے ناظرین کو وہی نتیجہ دکھا یا جو ہمیشہ اہلِ ایمان کے ساتھ ان کے بے ایمان مخالفوں کے بے جا حملوں کے وقت دکھاتی چلی آتی ہے۔ہمارے بادی، بلکہ ہادی ا نام علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم میں نہیں نہیں۔آپ کے مولد، مسکن اور آپ کے ملک میں آپ کا کوئی دشمن نہ رہا۔دشمن کیسے؟ ان کے آثار بھی نہ رہے! مکہ معظمہ نہیں بلکہ جزیرہ نمائے عرب پر نگاہ کر لو۔تمام عرب آپ کے خدام یا خدام کے معاہدین کی جگہ ہو گیا۔الله الله !! جیسے آپ بے نظیر ہیں۔ویسے ہی آپ کی کامیابی بھی بے نظیر واقع ہوئی۔ناظرین! ایسی کامیابی کسی مہم ، کسی مدعی الہام، کسی ریفارمر، کسی مصلح ، کسی رسول یا کسی بادشاہ کو کبھی ہوئی ہے؟ ہرگز نہیں کس مقتدا نے، کس بادشاہ نے۔نام تو لو۔تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۴۴۱۳) ۱ - فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُهُ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيْبَا - ترجمہ۔پس اگر تم نے بھی کفر کیا تو تم بھی کیسے بچو گے اس دن جو چھوکروں کو (بسبب فکر کے) بوڑھے بنا دے گا۔تفسیر۔شیب - آشیب کی جمع ہے۔کثرت ہم وغم بڑھاپے کا باعث ہو جاتا ہے۔سورۃ ھود میں جب قوموں کی ہلاکت کا بیان نازل ہوا۔اور ساتھ میں آپ کو بھی حکم ہوا کہ فَاسْتَقِم كما أُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ - (هود: ۱۱۳) تو آپ نے فرمایا کہ شیبَتنى (سورة هود) - متبعین کی استقامت چونکہ اپنے اختیار کی نہیں ہوتی۔اس لئے یہ ارشاد آپ کو اللہ تعالیٰ کے بہت ہی رنج و غم کا باعث ہوا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۲۵ مورخه ۲۸/ مارچ ۱۹۱۲ صفحه ۲۹۳) ا تو مضبوط جمارہ کی استقامت پر جیسا تجھ کو حکم ہو چکا ہے اور وہ لوگ بھی جنہوں نے تیرے ساتھ رجوع بحق کیا۔شَيْبَتنِي هُودٌ (ترمذی کتاب القرآن سورۃ واقعہ ) مجھے (سورۃ ) ھود نے بوڑھا کر دیا ہے۔