حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 39
حقائق الفرقان ۳۹ سُوْرَةُ الْمُزَّمِّل امر چہارم۔حجتہ الوداع یعنی آخری حج میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سب لوگوں کی طرف خطاب کر کے فرمایا۔چنانچہ چند الفاظ اس طویل خطبے کے آخر سے نقل کئے جاتے ہیں۔اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ فَقَالَ النَّاسُ اللَّهُمَّ نَعَمْ فَقَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللهُمَّ اشْهَدُ -١ اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْبَتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَام دينا (المائدة : ) نوٹ۔یہ آیت اور وہ حدیث باظہار حق و باقرار عباد گواہی دیتی ہے کہ آنحضرت نے سب کچھ بتلایا۔امرپنجم۔تمام مک اور حجاز کے گھر گھر کو دیکھوتمام مخالفوں اور اس کا کہا نہ ماننے والوں کا نام ونشان ہی نہ رہا۔اور دیکھو کہ آیت إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الابتر (الكوثر : ۴) سے کی پشین گوئی کیسی پوری ہوئی۔اہل حجاز پر ہی کیا منحصر ہے۔تمام عرب اور بلا دشام پر غور کرو۔جو خدا کی خاص چھاؤنی اور کل انبیائے بنی اسرائیل کا ہیڈ کوارٹر اور کالج ہے۔دیکھو اسی پیشین گوئی کے مطابق قرآن فرماتا ہے۔ا - إِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا - فَعَطى فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَأَخَذْ نَهُ أَخْذَا وَبِيلًا - (المزمل : ۱۲ - ۱۷) ٢ - يُقَوْمَنَا أَجِيبُوا دَاعِيَ اللهِ وَ آمِنُوا بِهِ يَغْفِرُ لَكُمْ مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَيُجِرُكُم مِّنْ عَذَابٍ اليم - وَ مَنْ لا يُجِبُ دَاعِيَ اللهِ فَلَيْسَ بِمُعْجِزِ فِي الْأَرْضِ وَ لَيْسَ لَهُ مِنْ دُونِةٍ أَوْلِيَاءُ لے اے میرے پروردگار کیا میں نے سب کچھ پہنچا دیا۔لوگوں نے کہا۔ہاں۔تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اے اللہ میرے تو گواہ رہ - سے آج میں پورا دے چکا تم کو دین تمہارا اور پورا کیا میں نے تم پر احسان اپنا اور پسند کیا میں نے تمہارے واسطے دین مسلمانی سے بے شک جو بیری ہے تیرا وہی رہا پیچھا کٹا۔کہ ہم نے بھیجا تمہاری طرف رسول بتانے والا تمہارا جیسے بھیجا فرعون کے پاس۔پھر کہا نہ مانا فرعون نے رسول کا۔پھر پکڑا ہم نے اس کو پکڑ و بال کی۔