حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 387 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 387

حقائق الفرقان ۳۸۷ سُوْرَةُ الْمَاعُونِ ایک مرسل ہمارے درمیان موجود ہے۔جس نے آبائی عزت و جاہ اور اموال و جا گیر کو اپنے خدا کی محبت کے آگے بیچ جان کر سب کچھ ترک کیا اور گوشہ میں بیٹھ کر گمنامی کے درمیان اپنے خدا کی یاد کو مسکین سب باتوں پر ترجیح دی۔دنیا نے اس کو یتیم اور مسکین دیکھا۔اور دنیا کے فرزندوں نے چاہا کہ اس مہ کو کوئی کھانا نہ دے اور نہ اس کو کوئی ملے۔اور نہ اس کے ساتھ کوئی بات کرے اور اس کے حق میں سخت سے سخت کفر کے فتوے لگائے لیکن خدا تعالیٰ کا غضب ایسے کفر بازوں پر نازل ہوا اور ان کے نوجوانوں کو کھا گیا اور ان کے بچوں کو یتیم کر گیا اور ان کے گھروں کو ویران کر گیا۔پر وہ جس کے لئے کہا گیا تھا کہ کوئی اس کو کھانا نہ دے۔اس کا گھر خدا نے ہر قسم کی نعمتوں کے ساتھ بھر دیا۔پس بڑا بد نصیب وہ ہے جو خدا کے فرستادہ کو یتیم اور مسکین دیکھ کر دھکے دے اور دوسروں کو بھی اُس کے پاس جانے سے روکے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱/۱۰اکتوبر ۱۹۱۲ صفحه ۳۵۶) ۶،۵ - فَوَيْلٌ لِلْمُصَدِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ - ترجمہ۔پس افسوس ہے ان نمازیوں کے لئے وہ جوا اپنی نمازوں سے غافل ہیں۔تفسیر۔فویل۔پس وائے ہے۔پس افسوس ہے۔پس ہلاکت ہے۔ن دور دور لِلْمُصَدِّينَ۔واسطے نمازیوں کے الَّذِينَ۔وہ جو هم وه عَنْ صَلَاتِهِمْ۔اپنی نماز سے ساهون - سہو کرنے والے ہیں۔غفلت کرنے والے ہیں۔تساہل کرنے والے ہیں۔اس آیت میں ان لوگوں کو تنبیہ کی گئی ہے۔جو نماز کے معاملہ میں سستی اور غفلت کرتے ہیں۔مُصلين وہ لوگ جو نماز کے واسطے مکلف ہیں۔نماز میں غفلت کئی طرح سے ہوتی ہے۔۱۔بعض لوگ نماز پڑھتے ہی نہیں۔رسمی طور پر مسلمان کہلاتے ہیں۔مگر کبھی ان کو یہ خیال نہیں آتا کہ نماز کا پڑھنا مسلمان کے واسطے فرض ہے اور جب تک کہ وہ اپنے عین کا روبار کے درمیان وقت نماز