حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 286 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 286

حقائق الفرقان ۲۸۶ سُوْرَةُ الْعَلَقِ پڑھنے اور سمجھ کر پڑھنے اور عمل کے واسطے پڑھنے کی بہت بڑی ضرورت ہے۔اور یہ حاصل ہوتا ہے۔تقوی اللہ سے مامور من اللہ کی پاک صحبت میں رہ کر۔یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنی سلامتی ، صدق نیت، شفقت على خلق الله ، غَايَتُ الْبُعْدِ عَنِ الْأَغنياء ، آسانی، جودت طبع ، سادگی ، دور بینی کی صفات سے فائدہ پہنچاتے ہیں۔الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخه ۱/۱۷ پریل ۱۹۰۱ ء صفحه ۴) خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ - علق بغیر ہڈی کے گوشت کے کیڑے کو کہتے ہیں۔انسان کی پیدائش کی ابتدا اس باریک کپڑے سے ہوتی ہے جو نطفہ منی میں ہوتا ہے۔جس کو ڈاکٹری اصطلاح میں سپر موٹو زہ کہتے ہیں۔ربوبیت کی ابتدائی کیفیت اور علق کی ابتدائی کمیت مساوی الحال ہوتے ہیں۔اقْرَأْ وَ رَبُّكَ الْأَكْرَمُ۔اکرم کے لفظ میں پیشگوئی فرمائی کہ آپ مکرم و معظم ہو جاویں گے۔الَّذِي عَلَم بِالْقَلَم - عرب ایک ایسا جزیرہ نما تھا کہ اسلام سے پہلے کوئی تاریخ نہیں بتا سکتی کہ وہاں سے کوئی کتاب تصنیف ہوئی ہو۔ایسی عظیم الشان ربوبیت ہوئی کہ اسلام کی کتابوں کو اب کوئی گن بھی نہیں سکتا۔کتب خانه چند ملت بشست له یتیے کہ ناکرده قرآن درست لے (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ راگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۴) - لا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى أَنْ تَرَاهُ اسْتَغْنى - ترجمہ۔کچھ شک نہیں یقینا انسان سرکشی کرتا ہے۔جب وہ اپنے کو مالدار دیکھتا ہے۔تفسیر۔اب یہاں سے ذکر مخالف کا چل پڑا۔معلوم ہوا کہ نبی کے ساتھ مخالف کا ہونا بھی ضروری ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ مخالفت کرنے والے بڑے اغنیاء ہی ہوتے ہیں۔دوسری جگہ فرمایا ہے۔كَذلِكَ جَعَلْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ أَكبر مُجْرِمِيهَا - (الانعام: ۱۲۴) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۵ راگست ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۴) لے ایک یتیم نے کہ جو قرآن بھی دیا ہے اس نے کئی قوموں کے کتب خانوں کا صفایا کر دیا ہے۔اسی طرح ہم نے پیدا کئے ہر بستی میں جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والے سردار گناہ گاروں کے۔