حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 169 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 169

حقائق الفرقان ۱۶۹ سُوْرَةُ الْإِنْقِطَارِ ہے۔نبی عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ - وَ أَنَّ عَذَابِى هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ ( الحجر : ۵۱،۵۰) (ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ جون ۱۹۱۲ صفحه ۳۱۲) ۹ - الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوكَ فَعَدَ لَكَ فِي أَي صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَبَكَ - ترجمہ۔جس نے تجھے پیدا کیا پھر ٹھیک ٹھاک بنایا پھر معتدل بنایا۔جس صورت میں چاہا تجھے تجویز کیا۔تفسیر خلق، تسویه، تعدیل، ترکیب و تناسب اعضاء۔خداوند تعالیٰ کی ان چار نعمتوں پر ہی اگر انسان غور کرے تو جزاوسزا کے مسئلہ کو سمجھنے کے لئے اُس کو بہت کچھ مددمل جاوے گی۔خواہ مومن ہو یا کافر۔ان میں سے ایک تیسری نعمت ہی پر انسان غور کر لے کہ کس طرح اس کو حرارت برودت اور رطوبت ، یبوست، ان چار خلطوں سے معتدل المزاج رکھا ہے اگر ذرا بھی ان اخلاط میں افراط یا تفریط ہوتی ہے۔تو فوراً جزاوسزا ملنےلگتی ہے۔چار چیزے مخالف و سرکش چند روزے بوند باہم خوش گریکے زیں چہار شد غالب جان شیریں برآید از قالب انسان پیدا کیا۔انعام میں سے نہیں بنایا۔تسویہ خلق ایسا عمدہ کیا کہ شیر ہاتھی وغیرہ سب کو قابو کر لیتا ہے۔بڑا ہی معتدل المزاج بنایا ہے۔صورتوں اور آوازوں کی ترکیب ایسی کہ لاکھوں کروڑوں انسانوں میں صورت اور آواز ایک دوسرے سے نہیں ملتی۔یہ سب اس کی ربوبیت اور کرم ہے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱ ۱ مورخه ۱۳۴۶ جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۳٬۳۱۲) اے میرے بندوں کو خبر دار کر دے کہ میں ہی ہوں بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا۔اور یہ بھی خبر دے دے کہ میرا عذاب بھی بڑا دردناک عذاب ہے۔چار چیز میں جو باہم مخالف اور سرکش ہیں چند دن یہ آپس میں خوش رہتی ہیں۔اگر ان چاروں میں سے کوئی ایک بھی غالب آجائے تو جان جسم سے نکل جاتی ہے۔