حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 165
حقائق الفرقان ܬܪܙ سُوْرَةُ التَّكْوِيرِ تفسیر۔ضین کے معنے مقیم۔اپنے پاس سے بات بنانے والا۔آسمانی خبروں کے اور معاد کے احوال بنانے میں بخیل۔19 ۲۷- فَايْنَ تَذْهَبُونَ - ترجمہ۔پھر تم کہاں چلے جارہے ہو۔ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ / جون ۱۹۱۲ء صفحه ۳۱۱) ایسے کو چھوڑ کر کہاں جاتے ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان مورخه ۶ / جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۱) ٣٠ - وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَلَمِينَ - ترجمہ۔اور اس حال میں کہ نہ چاہنے والے ہو تم مگر وہی جو خدا چاہتا ہے۔چاہو گے تم تم نہ چاہا کرومگر وہی جو رضاء الہی ہو۔یہ واؤ حالیہ ہے۔اس کے معنے ہوئے حالانکہ نہ ضمیمه اخبار بدر قادیان مورخه ۶ جون ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱۱) معدوم کو موجود کر نا خدا کا کام ہے مخلوق میں۔ہاں حیوان اور انسان کے دل میں کسی ارادے اور مشیت کا پیدا کر دینا بے شک باری تعالیٰ کا کام ہے۔الا ہر ایک منصف جانتا ہے کہ صرف مشیت اور ارادے کے وجود سے کسی فعل کا وجود ضروری اور لازمی امر نہیں۔یقیناً قوائے فطری کا خلق اور عطا کرنا جن پر ہر گونہ افعال کا وجود وظہور مترتب ومتفرع ہو سکتا ہے۔خالق ہی کا کام ہے۔اس لطیف نکتے کے سمجھانے کے لئے اور نیز اس امر کے اظہار کرنے کو کہ قوائے طبعی اور کائنات سے کوئی وجود اصل امر خلق میں شریک نہیں۔سب اشیاء کی علت العلل میں ہی ہوں۔باری تعالیٰ سب افعال کو بلکہ ان افعال کو بھی جو ہم معائنے اور مشاہدے کے طور پر انسان اور حیوان سے سرزد ہوتے دیکھتے ہیں اپنی طرف نسبت کرتا ہے۔کہیں قرآن میں فرماتا ہے۔ہوا بادلوں کو ہانک لاتی ہے۔کہیں فرماتا ہے۔ہم بادلوں کو ہانکتے ہیں۔ہم ہی گالیوں اور بھینسوں کے تھنوں میں دودھ بناتے ہیں۔ہم ہی اناج بوتے ہیں۔ہم ہی کھیت اگاتے ہیں۔اور سائل کے بعد یہ سب نسبتیں جو ظاہر امتضاد الطرفین ہیں۔بالکل صحیح اور حقیقہ بالکل صداقت ہیں۔فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۰)