حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 5
حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ کتے بلی وغیرہ بھی داخل ہیں)۔اور جو یقین رکھتے ہیں قیامت کا۔اور جو اپنے رب سے خائف اور ترساں اور لرزاں ہیں۔بے شک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں۔اور وہ لوگ جو اپنے شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔مگر اپنی بیبیوں اور باندیوں سے تو ان کو کچھ ملامت نہیں کہ جو کوئی چاہے اس کے سوا کچھ اور تو یہی لوگ حد سے باہر نکلنے والے ہیں۔اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں اورا اپنی بات کو نباہتے ہیں۔اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں۔اور وہ جوا اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں۔تفسیر۔اس کے بعد اہل جنت کے صفات بیان فرمائے ہیں۔ا مُصَلِّينَ - خدائے تعالیٰ کی عبادت کرنے والا۔۲ - داستون۔نماز کے پابند۔یہ نہیں کہ کبھی پڑھی ، کبھی نہ پڑھی۔بلکہ ہمیشہ پڑھتے ہیں۔۳۔حَقٌّ مَعلُوم - اللہ تعالیٰ کے راہ میں باقاعدہ چندہ مقرر کرتے ہیں۔- السَّائِلِ وَ الْمَحْرُومِ - مانگنے والے کو بھی دیتے ہیں اور نہ مانگنے والے کو بھی دیتے ہیں۔محروم سے مراد بے زبان جانور بھی ہے۔۵ - يَوْمِ الدّین کی تصدیق کرتے ہیں۔- مُشْفِقُونَ۔اللہ تعالیٰ کا خوف ان کے دلوں میں ہے۔لِفُرُوجِهِمْ حَفِظُونَ۔اپنی شرم گاہوں کی محافظت کرتے ہیں۔امانت میں خیانت نہیں کرتے ہیں۔۹۔عہد کی رعایت رکھتے ہیں۔۱۰۔شہادت پر قائم رہتے ہیں۔ا۔صلوۃ۔اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں۔ابتغى وراء ذلك۔جو اس کے سوائے اور چاہے۔وہ اس کے لئے جائز نہیں۔اس آیت کے رو سے متعہ ، لواطت ، جلق ، مساحقت ( چپٹی ) سب کے سب حرام ثابت ہو گئے۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد نمبر۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ صفحه ۲۸۷)