حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 4
حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ ۱۸ تا ۲۲ - تَدْعُوا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلَّى وَ جَمَعَ فَأَوْلَى إِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ هَدُوْعًا - إِذَا مَسَّهُ الشَّرُ جَزُوعًا - وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا - ترجمہ۔اس کو پکارتی ہے جس نے منہ پھیر لیا ( ذکر الہی سے ) اور پیٹھ پھیر لی (حق سے )۔اور مال جمع کیا اور پھر اس کو جمع رکھ چھوڑا۔بے شک آدمی پیدا کیا گیا ہے گھبرانے والا کچے دل کا۔جب اس کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے۔اور جب اس کو بھلائی پہنچتی ہے تو بخل کرتا ہے۔تفسیر - اوعی۔چھپا کر رکھا۔الانسان۔نکے انسان۔هَلُوعًا۔کچا۔بے صبر۔بلکہ اس کی تفسیر آگے آتی ہے۔اس جگہ اہلِ نار کی سات صفات بیان کی ہیں۔ا۔ادبر - حق کو پیٹھ دی۔۔توٹی۔حق سے منہ پھیر لیا۔۔جَمَعَ۔مال جمع کیا۔فاوی۔پھر اس مال کو چھپا رکھا۔- ۵- هَدُوعا - بے صبر۔- جَزُوعًا۔تکلیف میں اضطراب کرتا ہے۔- منوعا۔آرام کی حالت میں نیکی نہیں کرتا۔دولت مند ہو تو اللہ تعالیٰ کی رضامندی سے اُسے خرچ نہیں کرتا۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ ء صفحہ ۲۸۷) ۲۳ تا ۳۵ - إِلَّا الْمُصَدِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَابِمُونَ وَالَّذِينَ في اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ - لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ - وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ w الدِّینِ وَالَّذِينَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونِ وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَفِظُونَ إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أوْ مَا مَلَكَتْ ايْمَانَهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَبِكَ هُمُ الْعُدُونَ وَ الَّذِينَ هُمْ لِاَمُنْتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رُعُونَ وَ الَّذِينَ هُمُ بِشَهدُ تِهِمْ قَابِمُونَ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ - - ترجمہ۔مگر نمازی لوگ (ایسے نہیں ہوتے )۔جو اپنی نماز پر ہمیشہ قائم ہیں۔اور جن کے مال میں حصہ معین ہے۔سائل کا (مانگنے والوں کا ) اور محروم کا ( اور جو مانگتے نہیں چپ رہتے ہیں اور اس میں