حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 109 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 109

حقائق الفرقان 1+9 سُوْرَةُ الدَّهْرِ کے مرتکب نہ ہوتے۔سنئے ! قرآن کریم میں ہے۔دود وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتُهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانِ الْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا اَلَتُنْهُم مِّن۔مِّنْ شَيْءٍ كُلُّ امْرِى بِمَا كَسَبَ رَهِينَ - وَ آمَدَدُنْهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَ لَحْمٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ۔يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَا لَغُو فِيهَا وَلَا تَأْثِيمُ - وَ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُو مكنون - (الطور : ۲۲ تا ۲۵) ہم مومنوں کے ساتھ ان کی مومن اولاد کو ملا دیں گے اور ان کے عملوں سے کچھ بھی کم نہ کریں گے ہر شخص کو اپنی اپنی کمائی کا بدلہ ملے گا۔اور ہم انہیں میوے اور ان کے پسند کے گوشت دیں گے۔اور اس میں ایسے پیالے پئیں گے کہ ان کا نتیجہ بیہودہ خیالات اور بدکاری نہیں اور ان کے اردگرد موتیوں کے دانہ جیسے بچے پھریں گے۔باری تعالیٰ فرماتا ہے۔بہشتیوں کی اولا دان کے پاس پھرے گی۔وہاں مومن اولا د کی جدائی کا غم نہ دیکھیں گے اور ان کے لئے نہ ترسیں گے۔جب لفظ تأثیم صریح اس کی صفت میں موجود ہے جس کے معنی ہیں نہ گناہ میں ڈالنا۔پھر آپ کو ایسا ناشان خیال کیوں گذرا ؟ اس معنی کی تفسیر خود قرآن کریم نے سورہ دھر میں اور لفظوں کے ساتھ کی ہے اور وہاں غلمان کے بدلہ ولد ان کا لفظ جو ولد یا ولید کی جمع ہے۔فرمایا ہے۔وَ يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنثُورًا ( الدهر :٢٠) ج اور ان کے ارد گر د عمر در از بچے پھریں گے تم انہیں دیکھ کر یہی سمجھو کہ بکھرے ہوئے موتی ہیں۔يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ بِأَكْوَابٍ وَ آبَارِيْقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَّعِينٍ - (الواقعۃ:۱۹،۱۸) اور ان کے ارد گر دعمر در از بچے کوزوں اور لوٹوں اور خالص ينتصر ے صاف پانی کو لئے پھریں گے۔اور اصل بات یہ ہے کہ یہ ایک بشارت ہے جو فتوحاتِ ایران و روم میں اپنے جلال کے ساتھ ظاہر ہوئی۔جوان اور ادھیٹر شاہی خاندان کے شاہزادے اور شہزادیاں مسلمانوں کے خادم ہوئے۔