حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 73 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 73

حقائق الفرقان ۷۳ سُوْرَةُ الزُّمَرِ تفسیر۔يَسْتَبِعُونَ القَولَ اللہ کی بات لوگوں کی بات ہمگر پیروی احسن کی کرتی ہے۔تفخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۷۸-۴۷۹) ۲۴ - الله نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتبًا مُّتَشَابِهَا مَثَانِي تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَونَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ ۖ ذَلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِى بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ - ترجمہ۔اللہ نے عمدہ سے عمدہ کلام اتارا ایسی کتاب جس کی باتیں ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں دہرائی ہوئی کئی کئی پیرایوں میں۔بال کھڑے ہو جاتے ہیں ( اُس کے سننے سے ) ان کی کھال پر جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ( یعنی عذاب کی جلالی آیتیں سن کر ) پھر اُن کی کھالیں اور اُن کے دل یا دالہی کی طرف نرم پڑ جاتے ہیں۔یہ ہے اللہ کی ہدایت ( قرآن کے ذریعہ سے ) ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور جسے اللہ راہ سے ہٹا دے تو اس کا تو کوئی بھی بادی نہیں۔تمہید۔دل تین طرح کے ہوتے ہیں۔ا۔سچی بات معا قبول کرنے والے۔۲۔مفید و با برکت بات کا فوراً انکار کرنے والے ۳۔اندر سے منکر بظاہر موافقت دکھا کر غیبت میں ہنسی اڑانے والے۔اس رکوع شریف میں ( تیسرا رکوع ) اول قسم کا ذکر ہے جن کو انشراح صدر حاصل ہوا۔نُورٍ مِّن رَّبِّهِ۔تین قسم ہے۔۱۔کتاب الہیہ جس میں معروف ومنکر کا ذکر ہوتا ہے۔۲۔ارشادات نبوی۔جس سے راہ نمائی حاصل ہوتی ہے۔۳۔نور ایمان جس سے قوت ممیز ہ حاصل ہوتی ہے۔مُتَشَابِهًا۔ایک جیسی آیت ایک دوسرے کی مصدق ہیں۔مخالف نہیں۔مقانی۔ایک ہی امر کو بار بار مختلف رنگوں میں بیان کرنے والی۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳۔مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۶)