حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 62 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 62

حقائق الفرقان ۶۲ سُورَةُ صَ تفسیر - ضفنا۔دو چار دس پانچ پتلی پتلی تمھیاں۔جس میں پتے بھی آخر پر ہوں۔ان کو ایک جگہ کرنا۔مثلاً جھاڑو۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۵) یہ سورۃ مکی ہے۔اشارہ بہ ہجرت۔چنانچہ آپ کو مدینہ میں مکہ کی بی بی کے علاوہ مدینہ میں اور بیبیاں بھی دلا دیں۔ضعنا۔مٹھا ٹہنیوں کا۔فَاضْرِبُ به۔مارو جانور کو ( اور جلدی پہنچو )۔وَلا تَحنَت۔مگر ا سے زیادہ تکلیف نہ دو۔( تشخیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۷۸) دوسری کتابوں کے قصے اور خدا کی کتاب میں جو واقعہ گذشتہ بیان ہو اس میں فرق یہ ہے کہ خدا کی کتاب میں صرف قصہ نہیں ہوتا بلکہ بتایا جاتا ہے کہ جو ایسا کرے گا وہ بھی انہی انعامات سے سرفراز ہوگا۔چنانچہ وَ ذِكرى لِأُولِي الْأَلْبَابِ اور كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ایسے پاک کلمات سے ان کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے۔تشخیذ الاذہان جلدے نمبر ۲۔ماہ فروری ۱۹۱۳ ء صفحہ ۸۷-۸۸) وَاذْكُرُ عِبدَنَا إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ أُولِي الْأَيْدِى وَالْاَبْصَارِ - ترجمہ۔اور یاد کر ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحق اور یعقوب کو جو بڑی طاقت اور عقل والے تھے۔الابصار۔بڑی بصیرت والے۔فلاسفر اور نبی میں یہ فرق ہوتا ہے کہ فلاسفر تو اپنی تحقیقات میں غلطیاں پاتا ہے اور دوسرے لوگوں کو منع کرتا ہے کہ تم اس غلطی میں نہ پڑنا۔یا ہلاک ہو جاتا ہے تو دوسرے لوگ اس سے بچتے ہیں لیکن ایک نبی کو کبھی ایسا کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰، صفحه ۲۱۵) -۵۱ جَنْتِ عَدْنٍ مُّفَتَحَةً لَهُمُ الْأَبْوَابُ - ترجمہ۔سدار ہنے کے لئے باغ اُن کے لئے دروازے کھلے ہوئے ہوں گے۔ہیں۔جَنْتِ عَدْنِ۔کے متعلق توریت میں لکھا ہے۔جہاں سیحون ، جیحون ، دجلہ، فرات بہتے (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۳ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۵)