حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 444
حقائق الفرقان ۴۴۴ سُوْرَةُ الْحَاقَةِ کیا ہے۔اے کاش موت میرا خاتمہ کرنے والی ہوتی۔میرے کچھ بھی کام نہ آیا میرا مال۔مجھے سے جاتی رہی میری سلطنت۔تفسیر۔یمین۔جو حق ہو اور جناب الہی کی طرف سے ہو۔زمانہ حال کی تحقیقات میں یہ مسلم ہے کہ انسان کے جسم کے اکثر حصوں کا خون داہنی طرف سے ہی قلب میں داخل ہوتا ہے۔ان آیات میں جزائے اعمال کے لحاظ سے آدمیوں کی دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے۔اصحاب الیمین نیکو کار لوگ جو داخل جنت ہوں گے۔اور اصحاب الشمال۔بدکار لوگ جو داخل دوزخ ہوں گے۔هاؤُمُ۔آؤ۔لے لو۔يمَا اسْلَفْتُم۔یہ انعام جو تم کو ملا ہے۔اس کا ذریعہ وہ نیک اعمال ہیں جو تم پہلے کر چکے ہو۔سُلْطنية۔میرے دلائل۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۱۱ مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۸۶٬۲۸۵) كُلُوا وَاشْرَبُوا۔۔۔- کھاؤ پیو ا چھی طرح بسبب اس کے کہ تم کر چکے گئے دنوں میں۔فصل الخطاب المقد مہ اهل الكتاب صفحه ۱۷۵) ۳۹ تا ۴۴- فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ - وَ مَا لَا تُبْصِرُونَ إِنَّهُ لَقَولُ رَسُولِ كَرِيمٍ - وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ، قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ وَ لَا بِقَولِ كَاهِن قَلِيلًا مَا تَذَكَرُونَ - تَنْزِيلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَ - ترجمہ۔تو میں قسم کھاتا ہوں جو تم دیکھتے ہو۔اور اُن کی جو تم نہیں دیکھتے۔کہ بے شک یہ قرآن شریف رسول کریم کی تلاوت کی چیز ہے۔اور یہ کسی شاعر کا قول نہیں۔تم لوگ تو بہت کم یقین رکھتے ہو۔نہ کسی کا ہن کا قول ہے تم تو بہت ہی تھوڑا سمجھتے ہو۔رب العالمین کا اتارا ہوا ہے۔تفسیر - اقسم۔اس جگہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت کے دلائل قسم