حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 35 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 35

حقائق الفرقان ۳۵ سُورَةُ الصَّقْتِ ۹۰،۸۹ - فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ - فَقَالَ إِنِّي سَقِيمُ - ترجمہ۔پھر اس نے ستاروں میں خاص نظر سے دیکھا۔پھر کہا میں بہت بیمار ہوں۔تفسیر۔فنظر نظرة في النُّجُومِ۔انہوں نے وقت کی طرف توجہ فرمائی۔اب بھی مہذب ملک میں دستور ہے کہ کسی کو رخصت کرنا ہو یا خود جانا ہو تو اپنی گھڑی دیکھ لیتے ہیں۔وو، إنِّي سَقِيه - اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا وہ بڑا راست باز تھا۔ادھر حضرت ابرا ہیم فرماتے ہیں۔میں بیمار ہوں میری طبیعت ناساز ہے۔پس وہ اپنے قول میں سچے تھے۔اپنی کمزوری اور کسی اندرونی سقم کو انسان خود ہی سمجھتا ہے۔اللہ کے بندے باوجود نا سازی طبع بھی تبلیغ کے جوش میں نکل آتے ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ صفحه ۲۱۳٬۲۱۲) ۹۹ - فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَهُمُ الْأَسْفَلِينَ - ترجمہ۔پس انہوں نے اس کے ساتھ ایک داؤ کرنا چاہا تو ہم نے انہیں کو نیچا دکھا دیا۔فَادَادُوا بِه كَيْدًا۔صرف ارادہ کیا ہے ( یہ بات یادرکھو) مگر خدا نے یہ ارادہ چلنے نہ دیا۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۳)۔١٠٣ - فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعَى قَالَ يُبْنَى إِلى آرى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرُ مَاذَا تَرى قَالَ يَابَتِ افْعَلُ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصُّبِرِينَ - ترجمہ۔پھر جب وہ اس کے ساتھ دوڑنے کے قابل ہوا تو ابراہیم نے کہا اے میرے پیارے بیٹے ! میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ تجھ کو ذبح کر رہا ہوں تو تو سوچ لے کہ تیری کیا رائے ہے۔اس نے کہا اے میرے باپ تجھے جو حکم دیا گیا ہے وہ تو کر گز رقریب ہی تو مجھ کو پائے گا انشاء اللہ نیکیوں پر جمے رہنے والے اور بدیوں سے بچنے والوں میں سے۔سیر - آری فِي الْمَنَامِ۔کوئی شخص دیکھے کہ میں اپنے بیٹے کو ذبح کرتا ہوں تو اس کے معنے یہی ہوتے ہیں کہ دُنبہ ذبح کردے۔عالم رویا میں بیٹا کب ہوتا ہے اور گبَش بیٹا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۳ و ۱۰ نومبر ۱۹۱۰ ء صفحه ۲۱۳) ل كَبَش : دُنبہ۔مرتب