حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 381 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 381

حقائق الفرقان ۳۸۱ سُوْرَةُ التَّحْرِيمِ تفسیر۔تبدیلی کا اختیار دیا گیا۔مگر تبدیلی کوئی نہیں ہوئی۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ سب صفات جن کا ذکر اس آیت میں کیا گیا ہے کہ نبی کو خدا ایسی بیبیاں دے گا۔وہ انہی بیبیوں میں موجود تھیں۔اور اگر کچھ کمزوریاں تھیں۔تو وہ خداوند تعالیٰ نے دور کر دیں۔- يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ترجمہ۔اے ایماندارو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ جس کے سلگنے کا سبب آدمی اور پتھر ہیں اس پر سخت مزاج تند خو فرشتے مقرر ہیں۔جو کچھ اللہ ان کو حکم کرے وہ نافرمانی نہیں کرتے اور وہ تو وہی کرتے ہیں جو ان کو حکم دیا گیا ہے تفسیر۔اوپر عورتوں کا ذکر ہوا۔اب اللہ تعالیٰ تاکید فرماتا ہے کہ اپنے اہلِ خانہ کو وعظ ونصیحت کرتے رہو۔اور انہیں نیک باتوں کی طرف متوجہ کرتے رہوتا کہ وہ بھی عذاب سے بچیں اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کو حاصل کریں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔الرِّجَالُ قَوْمُونَ عَلَى النِّسَاء (النساء:۳۵) مرد عورتوں کے مؤدب ہوا کرتے ہیں کہ ان کو ہر قسم کے آداب شرعیہ و اسلامیہ سکھا دیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۳۰۲ مورخه ۹ نومبر ۱۹۱۱ء صفحه ۲۶۶) - يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا عَسَى رَبُّكُمْ أَنْ يُكَفِّرَ لا عَنكُمْ سَيَأْتِكُمْ وَ يُدخِلَكُمْ جَنَّتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ يَوْمَ لَا يُخْزِى اللهُ النَّبِى وَ الَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَ بِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۚ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وو قدير - ترجمہ۔اے ایماندارو! اللہ کی طرف خالص تو بہ کے ساتھ جھکو۔امید ہے کہ تمہارا رب تم سے دور کر دے گا تمہارے گناہ اور تم کو داخل فرمائے گا ایسے باغوں میں جن میں بہہ رہی ہیں نہریں جس دن اللہ