حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 342
حقائق الفرقان ۳۴۲ سُوْرَةُ الْجُمُعَةِ خدا کے حضور اپنے تئیں راست باز اور مقرب سمجھتے ہو تو پھر آؤ۔میری موت کے لئے بددعائیں کرو۔اور منصوبے باندھو کہ میں مرجاؤں۔پھر دیکھ لو گے کہ کون کامیاب ہوتا ہے۔چنانچہ غور کرو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کس قدر کوششیں اور نا پاک منصوبے کئے گئے اور آپ کی جان لینے کے لئے کون سا دقیقہ تھا جو باقی رکھا گیا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے کیسے اپنے وعدہ کو پورا کیا۔وَاللهُ يَعْصِكَ مِنَ النَّاسِ - (المائدة: ۶۸) میں انموت کے معنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کی آرزو اور کوشش کیوں کرتا ہوں۔اس کا ایک زندہ ثبوت ہے۔احمد کے مظہر نے دنیا کے تمام سجادہ نشینوں اور سیفی پڑھنے والوں کو کہا ہے کہ میرے لئے بددعا کرو اور پھر دیکھو کہ وہ کس پر الٹ پڑتی ہیں۔مخالف جو بددعائیں کرتے ہیں۔ان کی بددعائیں ان پر لوٹیں گی۔جوموت کی آرزو کرتے ہیں۔خودموت کا نشانہ بنیں گے اور آخران کو ماننا پڑے گا اور یا منافقانہ رنگ میں خاموش ہو جائیں گے اور ملل ہالکہ چوہڑوں اور چماروں کی طرح زندگی بسر کریں گے۔(الحکم جلد ۷ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۵) ۸ تا ۱۱- وَلَا يَتَمَنَونَةَ اَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ وَ اللهُ عَلِيمٌ بِالظَّلِمِينَ - قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِى تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلْقِيكُمْ ثُمَّ تُرَدُّونَ إلى علِيمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ يَأَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا البيع - ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ - فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا ط في الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - ترجمہ۔اور یہ تو کبھی بھی مرنے کی دعانہ کریں گے ان کرتوتوں کے سبب سے جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں اور اللہ کو ظالموں کا حال خوب معلوم ہے۔تو کہہ دے وہ موت جس سے تم بھاگتے پھرتے ہو وہ تو ضرور تم سے ملاقات کر کے رہے گی پھر تم لوٹائے جاؤ گے چھپے اور کھلے کے بڑے جاننے والے کی طرف پھر وہ جزا دے گا اس کی جو تم کرتے تھے۔اے ایماندارو! جب اذان دی جائے نماز کے لئے جمعہ کے لے اللہ تیری حفاظت کرے گا لوگوں سے۔