حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 271
حقائق الفرقان ۲۷۱ سُوْرَةُ الْحَشْرِ جہاں ان کا گمان بھی نہ تھا اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا کہ وہ اجاڑیں گے اپنے گھر اپنے ہی ہاتھوں سے اور ایمانداروں کے ہاتھوں سے بھی تو عبرت پکڑ والے آنکھ رکھنے والو! تفسیر۔تورات میں بنی اسرائیل کو حکم تھا کہ بچے نبی سے ڈریں لیکن ان لوگوں نے کفار مکہ کی طرح نبی برحق کی مخالفت کی۔وعید الہی سے نڈر ہو گئے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بنی نضیر ( بنی اسرائیل) ویران اور تباہ ہو کر مدینے سے نکل گئے۔فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۰۴) بت پرست قومیں اسلام کے مقابلہ سے ہار کر بت پرستی کے دعوے سے باز آ رہی ہیں اور بالکل اس مسالہ میں صلح بجو ہورہی ہیں۔کیونکہ انڈیا میں کچھ برہموں ہو گئے ہیں اور کچھ آریہ سماج۔ادھر یورپ و امریکہ میں یونی ٹیرین۔فری تھنکروں کا سمندر موج مار رہا ہے۔اور کیا خوب ہوا حضرت مسیح کی خدائی نیست و نابود ہو رہی ہے۔يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُمْ بِأَيْدِيهِمْ وَ اَيْدِي الْمُؤْمِنِينَ فَاعْتَبِرُوا يَأُولِي الابصارِ مخلوق اسلام کے مقدس مذہب میں آ رہی ہے۔(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱۸۵) وہ عیسائیت کی عمارت جس کو ہاتھ لگانے سے خود ہمارے ابتدائی عمر کے زمانہ میں لوگ خوف کھاتے تھے آج خود عیسائی قومیں اس مذہب کے عقائد سے متنفر ہو کر اس کے برخلاف کوشش میں ایسے سرگرم ہیں کہ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُم بِايْدِيهِمْ کے مصداق بن رہے ہیں اور شرک کے ناپاک عقائد سے بھاگ کر ان پاک اصولوں کی طرف اپنا رخ کر رہے ہیں جن کے قائم کرنے کے واسطے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں مبعوث ہوئے تھے۔یہ سب واقعات قرآن شریف کی اس پیشگوئی کی صداقت کو ظاہر کر رہے ہیں۔کہ انا نحن نَزَلْنَا اللَّهِ كُرَ وَإِيَّالَهُ لَحَافِظُونَ تحقیق ہم نے ہی یہ ذکر نازل کیا ہے۔اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔( بدر جلد ۲ نمبر ۵۰ مورخه ۱۳ / دسمبر ۱۹۰۶ صفحه ۹) ا۔وَالَّذِينَ جَاءُو مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلَّا لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ - ترجمہ۔اور ان کے لئے بھی ہے کے کا مال جو ان کے بعد آئے اور کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب !