حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 270 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 270

حقائق الفرقان ۲۷۰ سُوْرَةُ الْحَشْرِ سُوْرَةُ الْحَشْرِ مَدَنِيَّةٌ بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ حشر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے سب انتظام پہلے ہی سے کر رکھے تھے اور سچی محنتوں کا بدلہ دینے والا ہے۔اس سورۃ نے سنی وشیعہ کے جھگڑے دربارہ فدک کا فیصلہ کر دیا کہ یہ وراثت میں آہی نہیں سکتا۔یہ مال فئے سے ہے۔جس کے مصارف بتادے۔مدینہ کے یہود نے بہت شرارتیں کیں۔کئی قتل کر دیئے۔نبی کریم صلعم کو اپنے محلہ میں بلا کر اوپر سے پتھر گرانے کی تجویز کی۔حضور نے ان کو خیبر میں جلا وطن کر دیا۔(اول الحشر ) پھر حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں وہاں سے بھی نکالے گئے۔تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹۔ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۸۴) ور ۳،۲۔سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - هُوَ الَّذِى اَخْرَجَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ مِنْ دِيَارِهِمْ لِاَوَّلِ الْحَشْرِ مَا ظَنَنْتُه أَن يَخْرُجُوا وَظَنُّوا أَنَّهُمْ مَانِعَتُهُمْ حُصُونَهُمْ مِّنَ اللَّهِ فَانتَهُمُ اللَّهُ مِنْ حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوا وَ قَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُم بِايْدِيهِمْ وَأَيْدِي الْمُؤْمِنِينَ فَاعْتَبِرُوا يَا ولِي الْأَبْصَارِ - ترجمہ۔اللہ کی تسبیح کر رہا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے اور وہی بڑ از بردست حکمت والا ہے۔وہی ہے جس نے نکال کر باہر کر دیا ان کے گھروں سے ان لوگوں کو جو منکر ہوئے اہل کتاب میں سے پہلے ہی بھیڑ وجم لشکر میں۔تمہارا تو یہ گمان نہ تھا کہ وہ نکلیں گے اور وہ یہ گمان کرتے تھے کہ ان کو بچالیں گے ان کے قلعے اللہ کے ہاتھ سے۔تو ان پر اللہ ایسی جگہ سے آ گیا ( یعنی عذاب الہی )