حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 231 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 231

حقائق الفرقان ۲۳۱ سُوْرَةُ النَّجْمِ ۲۰ تا ۲۳ - أَفَرَوَيْتُهُ اللَّهَ وَالْعُرَى وَمَنْوةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى - الكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْأُنْثَى - تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضِيْزُى - ترجمہ۔کیا تم نے لات اور غزی کو بھی دیکھا۔اور پھر تیسرے پیچھے پڑے ہوئے منات کو ( جوسب کے سب مؤنث اور ضعیف اور بے حقیقت بت ہیں )۔بھلا تمہارے لئے بیٹے اور اللہ کے لئے بیٹیاں۔اس صورت میں تو یہ تقسیم بڑی نامنصفانہ ہے اور خلاف حق اور بھونڈی ہے۔تفسیر۔واہ تم نے تو لات وغذی ہی کو دیکھا اور منات کو جو تیسرا اور سب سے گیا گزرا ہے۔کیا تمہارے لئے بیٹے اور اس کے لئے بیٹیاں۔یہ تو بڑی بھونڈی تقسیم۔( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۲٬۱۷۱ حاشیہ) ان آیات کریمہ کو جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی راستی اور عظمت اور بزرگی کے اثبات میں ایک خاص تعلق ہے۔ہر دو آیات کیسی لطیف ہیں اور کس خوبی کے ساتھ احقاق حق اور ابطال باطل کرتی ہیں۔سنو! مطالب دو قسم کے ہوتے ہیں۔اول بڑے ضروری۔دوسرے ان سے کم درجہ کے بڑے ضروری مطالب کو بہ نسبت دوسرے مقاصد کے بلاریب تاکید اور براہین و دلائل سے ثابت کیا جاتا ہے۔یہ میرا دعوی بہت صاف اور ظاہر ہے۔تاکید کے واسطے ہر زبان میں مختلف کلمات ہوا کرتے ہیں۔ایسے ہی عربی زبان میں بھی تاکید کیلئے بہت الفاظ ہیں مگر ایشیائی زبانوں میں جیسے علی العموم قسم سے بڑھ کر کوئی تاکیدی لفظ نہیں۔ایسے ہی عربی کے لڑیچر میں بھی قسم سے زیادہ کوئی تاکیدی لفظ نہیں۔قرآن کریم عربی زبان میں نازل ہوا۔اس لئے اس میں عربی محاورات پر ضروری مطالب میں قسموں کا استعمال بھی ہوا۔۔۔رہی یہ بات کہ اہم اور بہت ضروری مطالب میں براہین اور دلائل کا بیان کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔قرآن کریم نے ان مطالب میں قسموں کے علاوہ اور کیا ثبوت دیا ہے؟ سو یادر ہے۔جہاں قرآن کریم کسی مطلب پر قسم کو بیان کرتا ہے۔وہاں جس چیز کے ساتھ قسم کھائی گئی ہے۔وہ چیز قانون