حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 195 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 195

حقائق الفرقان ۱۹۵ سُوْرَةُ الْحُجُرَاتِ جب بعض آدمیوں کو آرام ملتا ہے۔فکر معاش سے گونہ بے فکری حاصل ہوتی ہے۔وہ نکھے ہے لگتے ہیں۔اب اور کوئی مشغلہ تو ہے نہیں تمسخر کی خُو ڈال لیتے ہیں۔یہ تمسخر بھی زبان سے ہوتا ہے۔کبھی اعضاء سے کبھی تحریر سے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس تمسخرکا نتیجہ بہت برا ہے۔وحدت باطل ہو جاتی ہے۔پھر وحدت جس قوم میں نہ ہو وہ بجائے ترقی کے ہلاک ہو جاتی ہے۔حدیث میں آیا ہے کہ ایک عورت کو مار رہے تھے یہاں تک کہ اسے کہا جاتا کہ زنیت سرقت تو نے زنا کیا۔تو نے چوری کی۔ایک سننے والی پر اس کا اثر ہوا اور اس نے دعا کی کہ الہی میری اولا دا لیسی نہ ہو۔گود میں لڑکا بول اٹھا کہ الہی مجھے ایسا ہی بنائیو۔کیونکہ اس عورت پر بدظنی کی جارہی ہے۔یہ واقع میں بہت اچھی ہے۔اسی طرح ایک اور کا ذکر ہے کہ ماں نے دعا کی۔البی میرا بچہ ایسا ہی ہو۔مگر بچے نے کہا کہ الہی میں ایسا نہ بنوں۔غرض کسی کو کسی کے حالات کی کیا خبر ہوسکتی ہے۔ہر ایک کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے۔ممکن ہے کہ ایک شخص ایسانہ ہو جیسا اسے سمجھا جاتا ہے۔لوگوں کی نگاہ میں حقیر ہومگر خدا کے نزدیک مقرب ہو پھر الْأَعْمَالُ بِالْخَوَاتِیم کے مطابق ممکن ہے۔جس سے تمسخر کیا جاتا ہے اس کا انجام اچھا ہو۔وَلَا نِسَاءٌ مِنْ نِسَاء - آیت میں آیا ہے۔یہاں عورتیں بیٹھی ہوئی نہیں مگر آدمی کا نفس بھی مؤنث ہے۔ہر ایک اس کو مرا در کھ سکتا ہے۔دوم اپنے اپنے گھروں میں جا کر یہ بات پہنچا دو۔کہ کوئی عورت دوسری عورت کی تحقیر نہ کرے۔اور اس سے ٹھٹھا نہ کرے۔تم ایک دوسرے کو عیب نہ لگاؤ اور نام نہ رکھو۔تم کسی کا بُرا نام رکھو گے تو تمہارا نام اس سے پہلے فاسق ہو چکا۔مومن ہونے کے بعد فاسق نام رکھا نا بہت ہی بری بات ہے۔یہ تمسخر کہاں سے پیدا ہوتا ہے؟ بدظنی سے اس لئے فرماتا ہے۔اجْتَنِبُوا كَثِيرًا من الظَّنِ بدگمانیوں سے بچو۔حدیث میں بھی آیا ہے۔اِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ فَإِنَّ الظن أكذَبُ الْحَدیث۔اس بدظنی سے بڑا بڑا نقصان پہنچتا ہے۔میں نے ایک کتاب منگوائی۔وہ بہت بے نظیر تھی۔میں نے مجلس میں اس کی اکثر تعریف کی۔کچھ دنوں بعد وہ کتاب گم ہوگئی مجھے کسی خاص پر تو خیال نہ آیا۔مگر یہ خیال ضرور آیا کہ کسی نے اٹھالی۔پھر جب کچھ عرصہ نہ ملی تو یقین ہو گیا کہ