حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 194
حقائق الفرقان ۱۹۴ سُورَةُ الحُجُرَات ہوں ہنسنے والوں سے اور نہ عورتیں ہنسی کیا کریں دوسری عورتوں سے شاید وہ دوسری بہتر ہوں ان سے اور آپس میں ایک دوسرے پر الزام نہ لگایا کرو اور نہ بُڑے نام رکھا کرو ایمان لائے بعد۔بُرا نام ایک بدکاری ہے اور جو تو بہ نہ کرے تو وہی لوگ بے جا کام کرنے والے بداخلاق ہیں۔اے ایماندارو! بچے رہو بہت بدگمانیوں سے کچھ شک نہیں بعض بدگمانیاں گناہ ہیں اور کسی کا بھید مت ٹٹولا کرو اور نہ کھولا کرو اور بعض کی غیبت بعض نہ کیا کرے بھلا تم میں کسی کو یہ بات پسند ہے کہ وہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے سو یہ تو تم مکروہ ہی سمجھتے ہوگے ( تو غیبت سے بھی کراہت کرو۔بچو) اور اللہ کوسپر بناؤ بے شک اللہ بڑا تو بہ قبول کرنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔تفسیر۔مرد مردوں سے ہنسی نہ کریں۔ہو سکتا ہے کہ وہی ان سے اچھے ہوں۔اور نہ عورتیں عورتوں سے ہوسکتا ہے کہ وہی ان سے اچھی ہوں اور ایک دوسرے کی نکتہ چینی اور عیب گیری مت کرو۔بڑے بڑے اور چھیٹر کے ناموں سے کسی کو مت پکارو۔مومن ہونے کے بعد یہ نا پاک نام بہت بُری بات ہے۔نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۴) اے ایمان والو! ٹھٹھا نہ کریں ایک لوگ دوسروں سے۔شاید وہ بہتر ہوں اُن سے اور نہ عورتیں دوسری عورتوں سے۔شاید وہ بہتر ہوں اُن سے۔اور عیب نہ دو ایک دوسرے کو اور نہ نام ڈالو۔چڑھ ایک دوسرے کی۔بُرا نام ہے گنہ گاری پیچھے ایمان کے اور جو کوئی تو بہ نہ کرے۔تو وہی ہیں بے انصاف۔( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ اوّل صفحه ۵۱٬۵۰ حاشیه ) ادایمان والو! کوئی قوم کسی قوم سے تمسخر نہ کرے۔جس سے تم ہنسی کرتے ہو اور جسے تم مسخرہ بناتے ہو شاید تم سے اچھا ہو اور نہ عورتیں بنی کریں عورتوں سے ، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ جس سے ایک عورت تمسخر کرتی ہے دوسری سے اچھی ہو اور اپنوں کو کوئی طعن مت دیا کرو اور کسی کی نسبت برا لقب مت بولو۔ایسی کرتوتوں سے برے لقب دینے والا اللہ تعالیٰ کے یہاں سے فاسق و بدکار ہونے کا لقب پاتا ہے۔اور مومن کہلا کر فاسق بنا برا ہے۔جولوگ برے کاموں سے باز نہ آئے تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۰) وہی بدکار ہیں۔