حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 165 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 165

حقائق الفرقان ۱۶۵ سُوْرَةُ الْجَاثِيَةِ سُورَةُ الْجَاثِيَةِ مَرِيَّةٌ بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ جاثیہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم پاک سے جو بلا مبادلہ رحم کرنے والا سچی کوشش کو بے کار نہیں کرنے والا ہے۔- تِلكَ أيْتُ اللهِ نَتْلُوهَا عَلَيْكَ بِالْحَقِّ فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَ اللَّهِ وَأَيْتِهِ يُؤْمِنُونَ ترجمہ۔یہ ہیں اللہ کی آیتیں جو ہم تجھ کو پڑھ پڑھ کر سناتے ہیں ٹھیک و درست۔پھر اب اللہ اور اس کی آیتوں کے بعد کونسی حدیث اور بات پر ایمان لائیں گے۔تفسیر۔فَبای حدیث۔یعنی قرآن مجید کے بعد۔( تشھید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۸۱) ۱۳ - اللهُ الَّذِى سَخَّرَ لَكُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِى الْفُلْكُ فِيْهِ بِأَمْرِهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ - ترجمہ۔اللہ وہ ذات پاک ہے جس نے تمہارے قبضہ میں کر دیا سمندر کو اور یہ کہ چلیں اس میں جہاز اللہ ہی کے حکم سے تا کہ تم تلاش کرو اس کا مال اور شکر گزاری اختیار کرو۔تفسیر۔سچ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ایمان ثریا پر چلا جائے گا۔دومولویوں کا ذکر سناتا ہوں۔ایک مولوی میرے پاس بڑے اخلاص و محبت سے بہت دن رہا آخر ایک دن مجھے کہا۔معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کوئی تسخیر کا عمل ہے جو آسائش کی تمام راہیں آپ کیلئے کھلی ہیں اور اتنی مخلوق خدا آپ کے پاس آتی ہے۔میں نے کہا۔عملِ تسخیر کیا ہوتا ہے۔خدا نے تو فرما دیا که سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ - سارا جہان تمہارے لئے مسخر۔اس سے بڑھ کر اور کیا