حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 119 of 500

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 119

حقائق الفرقان ۱۱۹ سُورَة حم السجدة دانہ کب تک تیار ہو کر کھانے کے قابل ہوگا ؟ اس عزیز نے جواب دیا۔کئی مہینے کے بعد پک کر کھانے کے قابل ہو گا۔تب میں نے کہا اس کے دانہ کو کون بناوے گا ؟ اس نے جواب دیا۔وہی۔جسے القادر ، قادر مطلق، سرب شکستیمان، جگدیشر کہتے ہیں۔میں نے کہا وہ ایک گن میں سب کچھ پیدا کر سکتا ہے۔کیونکر مانا جاوے کہ وہی ایسی قدرت والا دانوں کے بنانے میں اتنی دیر کرے۔تب اس عزیز نے کہا۔صاحب یہ اس کی خواہش۔اچھا۔اس کی مرضی ہے۔اور ساتھ ہی ہنس دیا اور کہا کہ جواب ہو گیا۔تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحه ۱۸۴ تا ۱۸۹) ١٨ وَ اَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيْنَهُمْ فَاسْتَحَبُّوا الْعَمَى عَلَى الْهُدَى فَاَخَذَتْهُم صعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُونِ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ - ترجمہ۔لیکن خمود کو ہم نے راستہ بتلایا تو انہوں نے اندھا رہنے کو اچھا سمجھا راستہ دیکھنے سے۔تو اُن کو ذلّت کے عذاب نے پکڑ لیا اُن بڑے کرتوتوں کی وجہ سے جو وہ کرتے تھے۔تفسیر۔اور جو شمود تھے سو ہم نے ان کو راہ بتائی پھر ان کو خوش لگا اندھے رہنا۔سو جھنے سے۔فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۶ حاشیه) ۲۱ - حَتَّى إِذَا مَا جَاءُوهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَعُهُمْ وَأَبْصَارُهُمْ وَجُلُودُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ - ترجمہ۔یہاں تک کہ جب دوزخ پر پہنچ جائیں گے تو ان کے کان گواہی دیں گے ( یا ان کے مخبر ) اور ان کی آنکھیں (ان کے جاسوس ) اور ان کی جلدیں ( عام یا عضو مخصوص ) ان اعمال کی جو وہ کرتے تھے۔تفسیر۔شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَبْعُهُمْ وَأَبْصَارُهُمْ وَجُلُودُهُمْ (حم السجده (۲) نَخْتِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ (ئیس :۶۶) یہ بڑی عجیب بات ہے کہ آدمی کے ہاتھ پاؤں وغیرہ زبان کا کام دیں گے۔یہ ڈھکونسلا ہے۔قرآنی بہشت خراب خانہ ہے۔الجواب۔شہادت تحریری بھی ہوتی ہے اور تقریری بھی۔اور تقریر زبان سے اور ایماء وکنایہ سے بھی۔لے ہم مہر لگا دیں گے ان کے منہ پر۔