حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۵) — Page 98
حقائق الفرقان ۹۸ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنِ ابلغ الاسباب۔تاکہ آسمانی اسباب پر پہونچ جائیں۔یہ اس نے بطور تمسخر کہا ہے۔کیونکہ حضرت موسیٰ اسے کہتے تھے کہ اس کی فوق الفوق حکومت ہے۔فرعون نے شرارت سے ان تصرفات کو جسمانی بنالیا۔اور کہا کہ ایک محل بناؤ تا موسی“ کا خدا او پر پہونچ کر دیکھیں۔ایک دہریہ نے مجھے سے کہا کہ اگر زمین و آسمان کے درمیان پتھر بھر دیے جاویں تو تمہارا خدا کچلا جائے۔میں نے کہا احمق کہ ان پر زمانہ گزرتا ہے یا نہیں ؟ کہا۔ہاں۔میں نے کہا زمانہ تو مخلوق ہے جب وہ نہیں کچلا جاتا تو زمانہ ہی لطیف چیز پیدا کرنے والا تو بہت ہی لطیف ہے۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخه ۸ /دسمبر ۱۹۱۰ء صفحه ۲۱۹) ایک عیسائی کے اس اعتراض ہامان تو موسیٰ کی موت کے ڈیڑھ سو برس بعد اخویرس کا وزیر تھا“ (دیکھواستیر ۳ باب ) کے جواب میں تحریر فرمایا۔یہ اعتراض ٹھیک ایسا ہی ہے جیسے کوئی عیسائیوں کو کہے۔ساؤل داؤد سے پہلے سموئیل کے وقت بادشاہ ہوا۔مسیح کا رسول کیسے ہو گیا۔یعقوب تو بنی اسرائیل کا باپ الحق کا بیٹا تھا۔مسیح کا بھائی کیونکر بن گیا۔مریم تو موسیٰ اور ہارون کی بہن تھی۔مسیح کی ماں کس طرح ہو گئی۔افسوس صد افسوس۔ضد اور ہٹ انسان کو کس طرح موت کے اتھاہ کنویں میں جھکاتی ہے! مینس اور یمرس نے موسی کا مقابلہ کیا (۲ تمطاؤس ۳ باب ۸) بتاؤ توریت میں کہاں لکھا ہے کہ موسی کا مقابلہ انہی دو آدمیوں نے کیا۔اگر ساؤل یعقوب اور مریم کئی آدمیوں کے نام ہو سکتے ہیں تو کیا ناممکن ہے کہ ہامان فرعون کے افسر کا نام بھی ہو اور خو یرس کے وزیر کا بھی۔اگر کہو مینس اور یمرس کا نام گو توریت میں نہیں۔تو تمطاؤس چونکہ الہامی کلام ہے۔اس لئے اس میں ہونا بھی ان کی صداقت کی کافی دلیل ہے۔تو ہم بھی قرآن کو الہامی اور الہبی کلام مانتے ہیں اور بہت صفائی سے وہی جواب دے سکتے ہیں۔حقیقی جواب۔ہامان کے معنے عربی میں محافظ کے ہیں اور یہ وہ شخص ہے جو فرعون کی طرف سے بنی اسرائیل پر متعین تھا کہ ان سے اینٹیں پکانے کا کام لے۔دیکھو خروج ۵ باب ۶ تا ۸