حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 540
حقائق الفرقان ۵۴۰ سُوْرَةُ الْبَقَرَة ۲۲۶ - لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَكِنْ يُؤَاخِذُ كُمْ بِمَا كَسَبَتْ قُلُوبُكُمُ ، وَاللهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ - ترجمہ۔تمہیں اللہ پکڑتا نہیں تمہاری لغو اور بلا ارادہ قسموں میں ولیکن پکڑتا ہے تم کو ان قسموں پر جن کا ارادہ تمہارے دلوں نے کر لیا اور اللہ بڑا ڈھانپنے والا بردبار ہے۔تفسیر باللغو في ايْمَانِكُمْ۔مختلف مذاہب کی رو سے پانچ طرح کی قسمیں ناجائز ہیں۔ا۔غضب کے وقت۔۲۔عادت کے طور پر واللہ بالہ۔بخدا کہنا۔۳۔اپنی جگہ تحقیق سے کہتا ہے مگر دراصل وہ بات غلط ہے۔۴۔قسم کھا کر بھول جائے اور ارتکاب اس فعل کا کر لے جس کے نہ کرنے کی قسم کھا چکا ہو۔۵۔حلال چیز کو کہہ دے کہ یہ میرے لئے حرام ہے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۱/۲۹ پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۳۹) ۲۲۷ - لِلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِنْ نِسَابِهِمْ تَرَبُّصُ ارْبَعَةِ أَشْهُرٍ ۚ فَإِنْ فَاءُو فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيم۔ترجمہ۔اُن لوگوں کے لئے جو قسم کھا لیں اپنی عورتوں سے الگ رہنے کی چار مہینے کی مہلت ہے پھر اگر وہ رجوع کرلیں تو اللہ ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔تفسیر۔یولون - ایلاء کرتے ہیں۔اپنی بی بی کے پاس نہ جانے کی قسم کھانا۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مؤرخہ ۱/۲۹ پریل ۱۹۰۹ صفحه ۳۹) ۲۲۸ - وَإِن عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَإِنَّ اللهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۔ترجمہ۔اور اگر انہوں نے ٹھان لی طلاق کی تو بے شک اللہ بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔تفسیر۔وَ إِنْ عَزَمُوا الطلاق۔یہاں میں تم لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اسلام میں کئی مسئلے موجود ہیں تا کہ انسان کی جان و مال و عزت کا نقصان نہ ہو۔کوئی کسی کو دکھ نہ پہنچائے مگر خود مسلمانوں ہی نے ایک مسئلہ کو تمام دکھوں کی جڑ بنا دیا ہے حالانکہ نکاح آرام و دوستی و رحمت کے لئے تھا چنانچہ فرمایا ے تا کہ تم آرام پاؤ ان کے ساتھ۔(ناشر)