حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 501 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 501

حقائق الفرقان ۵۰۱ سُورَةُ الْبَقَرَة پیدا کر و۔لغویات سے بچو اور پھر اپنے اموال سے زکوۃ دو۔الحکم جلد ۱۹ نمبر ۵، ۶ مورخہ ۷، ۱۴ فروری ۱۹۱۵، صفحه ۵ تا ۷) حفظ نفس و تربیت اولاد پر فرمایا لَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُم إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرة: ۱۹۶) اپنے تئیں (الحکم جلد ۱۹ نمبر ۵، ۶ مورخہ ۷، ۱۴ / فروری ۱۹۱۵ء صفحہ ۶ تا ۷ ) ہلاکت میں مت ڈالو۔لا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُم إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرة : ۱۹۶ )۔یعنی اپنے تئیں خود ہلاکت میں نہ ڈالو۔اسی سنت الہی کی اتباع میں حضرت ابراہیم علیہ السّلام آگ میں خود گو د کر نہیں گرے تھے بلکہ لوگوں نے کہا حَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا الهَتَكُم إِنْ كُنْتُمْ فَعِلِينَ (الانبياء- ١٩) (نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۲۶) b ۱۹۷ - وَ اَتِمُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلّهِ فَإِنْ أَحْصِرُتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ وَلَا تَحْلِقُوا رُءُوسَكُمْ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدِّى مَحِلَّه فَمَنْ كَانَ مِنْكُمُ مَّرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِّنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكِ فَإِذَا اَمِنْتُم فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَقِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَنْ لَّمْ وقفة يَجِدُ فَصِيَامُ ثَلَثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجّ وَسَبْعَةِ إِذَا رَجَعْتُمْ تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ ذلِكَ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِى الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَاتَّقُوا اللهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ۔ترجمہ۔اور حج اور عمرے کو اللہ ہی کے لئے پورا کرو پھر اگر تم راستہ میں رو کے جاؤ تو جیسی قربانی میسر ہو ( بھیجو ) اور تمہارا سر نہ منڈواؤ جب تک قربانی اپنے محل پر نہ پہنچ جائے۔تو جو کوئی تم میں سے بیمار ہو یا اُس کو کچھ تکلیف ہوسر کی طرف سے تو ( بال منڈوانے کا ) بدلہ دے روزے یا خیرات یا قربانی سے پھر جب تم نے امن پایا تو جو کوئی عمرے کو حج سے ملا کر فائدہ اٹھانا چاہے تو جیسی قربانی میسر ہو ( کرنی چاہیے ) پھر جو کوئی قربانی نہ کر سکے تو تین روزے رکھ لے حج کے دنوں میں اور سات روزے (رکھو) جب واپس آؤ یہ پورے دس ہوئے یہ حکم اس کے لئے ہے جس کا گھر بار مکہ میں نہ ہو اور اللہ ہی سے اے ابراہیم کو جلا ڈالو اور اپنے معبودوں کی ذرا مد دکر واگر تم کچھ کرنا چاہتے ہو۔