حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 469 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 469

حقائق الفرقان ۴۶۹ سُورَةُ الْبَقَرَة عظیم الشان لیلۃ القدر تھا كما قال الله تعالى- وَمَا أَدْراكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ (القدر : ۳) - اى طرح پر یہ آخری زمانہ یعنی دور شمس و قمر کا زمانہ ایک قسم کی لیلۃ القدر ہے کہ اس میں بھی اس مسیح موعود علیہ السلام پر نزول ملائکہ او روح یعنی جبرائیل کا ہورہا ہے جس کو کوئی مخالف نہیں ٹال سکتا کیونکہ باذنِ رَبِّهِمْ (القدر: (۵) ہے اور اسی لئے یہ مسیح موعود سلامتی کا شہزادہ ہے کمافی الالهام وكما قال الله تعالى - سلم هِيَ حَتى مَطْلَعِ الْفَجْرِ (القدر :۲)۔چونکہ معارف الہامات مسیح موعود کے بے نہایت ہیں، اس لئے میں اب اس خطبہ کو یہیں ختم کرتا ہوں۔بَاركَ اللهُ لَنَا وَلَكُمْ فِي الْقُرْآنِ الْعَظِيمِ وَنَفَعَنَا وَإِيَّاكُمْ بِالْآيَاتِ وَالذِكْرِ الْحَكِيمِ إِنَّهُ تَعَالَى جَوَادُ قَدِيمٌ كَرِيمٌ مَلِكُ زَهُ وَفٌ رَّحِيمٌ - الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۸ مورخه ۱۰/ نومبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۳ تا ۵) ط ۱۸۷ - وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔ترجمہ۔اور (اے پیغمبر) جب تم سے ہمارے بندے میرا حال پوچھیں تو (اُن کو سمجھا دو ) میں بہت ہی پاس ہوں ( یعنی بڑا ہی مہربان ہوں)۔میں جواب دیتا ہوں پکارنے والے کی پکار کا جب وہ مجھے پکارے لیکن دعا کرنے والوں کو چاہئے کہ میرا حکم مانیں اور مجھ پر دل سے فریفتہ تو ہوں تا کہ وہ سیدھے رستے لگ جائیں یعنی کامیاب ہو جائیں۔تفسیر۔یعنی جب میرے بندے میرے بارے میں پوچھیں کہ وہ کہاں ہے پس جواب یہ ہے کہ ایسا نزدیک ہوں کہ مجھ سے زیادہ کوئی نزدیک نہیں۔جو شخص مجھ پر ایمان لا کر مجھے پکارتا ہے تو لے اور تو کیا جانے شب قدر کیا ہے۔۲۔اپنے رب کے حکم سے۔سے وہ سلامتی کی رات ہے جب تک فجر طلوع ہو۔کے اللہ تعالیٰ قرآن عظیم میں ہمارے اور تمہارے لئے برکت رکھ دے اور ہمیں اور تمہیں آیات سے اور حکمت والے ذکر ( قرآن مجید) سے نفع پہنچائے۔یقینا اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے نہایت سخی ، قدیم ، کریم ، بادشاہ ، نہایت شفقت کرنے والا ، بار بار رحم کرنے والا ہے۔(ناشر)