حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 388
حقائق الفرقان ۳۸۸ سُوْرَةُ الْبَقَرَة تعلیم پر تر ڈ دوالی نہیں تو اب تو میرے مطالب، دلائل سے مائل ہو چکے۔چھٹا جواب۔میں نے بفرض محال مان لیا تر ڈد واقع ہوا تو کیا ایسا تر و حسب مسلّمات عیسائیوں کے نبوت کے عہدہ سے معزول کر سکتا ہے؟ ہرگز ہرگز نہیں۔دیکھو موسیٰ علیہ السلام کی توریت ، کتاب خروج اور کتاب قاضی ، موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کی نجات کے لئے منتخب فرمایا تو حضرت موسیٰ فرماتے ہیں۔میں کون ہوں جو فرعون کے پاس جاؤں اور بنی اسرائیل کو مصر سے نکالوں۔خروج ۳ باب ۱۱۔پھر موسیٰ علیہ السلام لگے غذر کرنے کہ میں اچھی طرح بول نہیں سکتا اور پھر اللہ تعالیٰ نے بتاکید کہا کہ تو جا میں تیرے ساتھ ہوں۔پھر اپنی کمزوری پر ان سب باتوں پر بقول عیسائیوں کے اطمینان نہ ہوا تو عرض کیا کہ کسی اور کو مصر میں بھیج۔تب باری تعالیٰ ( موجودہ توریت کہتی ہے) کا غصہ موسیٰ پر بھڑ کا۔دیکھو۔تب خداوند کا قہر موسیٰ پر بھڑ کا۔خروج ۴ باب ۱۴ اور جدعون نے جو کچھ کیا ہے وہ کتاب قاضی ۶ باب ۳۶۔۴۰ ورس سے ظاہر ہے۔کیہ امتحانات کرتا رہا؟ ذرا منصف عیسائی اس پر پھر غور کریں۔ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات۔تصانیف حضرت خلیفہ مسیح الاول کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۱ تا۱۳۴) ۱۵۰،۱۴۹ - وَ لِكُلٍ وجَهَةٌ هُوَ مُوَلِيهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَتِ ، أَيْنَ مَا تَكُونُوا يَاتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعًا إِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ - وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ إِنَّهُ لَلْحَقِّ مِنْ رَّبِّكَ وَ مَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعمَلُونَ - b ترجمہ۔اور ہر ایک کے لئے ایک طرف ہے جدھر کو وہ منہ پھیرتا ہے تو مسلمانو ! ) تم نیکیوں کی طرف دوڑو۔تم جہاں کہیں ہو گے اللہ تعالیٰ تم سب کو اکٹھا کر لائے گا بے شک اللہ ہر چیز کا اندازہ کرنے والا ہے۔اور تو جہاں کہیں سے نکلے اپنا منہ مسجد معظم یعنی کعبہ شریف کی طرف کر لیا کر اور وہ قبلہ برحق ہے تیرے رب کی طرف سے اور اللہ بے خبر نہیں اس سے جو تم کام کرتے ہو۔