حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 345
حقائق الفرقان ۳۴۵ سُوْرَةُ الْبَقَرَة اوّل۔جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ (المائدة: ۹۸) اللہ تعالیٰ نے کعبہ کو عزت والا اور حرمت والا گھر بنایا۔دوم - وَ لَقَدِ اصْطَفَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصّلِحِينَ (البقرۃ: ۱۳۱) اور بے ریب برگزیدہ کیا ہم نے اسے اس دنیا میں اور بے ریب آخرت میں سنوار والوں سے ہے۔سوم - طهرا بَيْتِيَ لِلطَّابِفِينَ وَالْعَكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ (البقرة: ۱۲۶) ستھرا رکھو اس میرے گھر کو طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع وسجود کرنے والوں کے لئے۔اور فرما يا وَ هُدًى لِلنَّاسِ ہدایت کا مقام ہے لوگوں کے لئے۔چهارم - أَطْعَمَهُم مِّن جُوع (قريش: ۵) کھانا دیا ان کو بھوک کے بعد۔وَإِذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ (البقرة: ۱۲۶) بيت اللہ کولوگوں کے لئے جھنڈ در جھنڈ آنے کی جگہ بنایا۔شم - هُوَ الَّذِى بَعَثَ فِي الْأُمِينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَ يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ ( الجمعة : ۳) اللہ وہ ہے جس نے بھیجا مکہ والوں میں رسول انہی میں سے۔پڑھتا ہے ان پر اللہ کی آیتیں۔پاک کرتا ہے انہیں اور سکھاتا ہے ان کو کتاب اور حکمت۔ہفتم۔وَ مَنْ دَخَلَهُ كَانَ أَمِنَّا ( ال عمران: ۹۸) اور جو داخل ہوا مکہ میں ہوا امن پانے والا۔سات دعائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام و برکاتہ نے مانگیں اور ساتوں قبول ہوئیں۔(نورالدین بجواب ترک اسلام۔کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۳۳، ۳۳۴) رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُم - الآية اس وصیت پر غور کر کے ہمیں اندازہ کرنا چاہیے کہ ہم اپنی اولاد کے لئے کیا خواہش کرتے اور کیا ارادہ رکھتے ہیں۔الحکم جلد نمبر ۲ مؤرخہ ۱۷؍جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۱۲)