حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 258 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 258

حقائق الفرقان ۲۵۸ سُوْرَةُ الْبَقَرَة وَذِي الْقُرْبى۔پھر حسب مراتب قریبیوں سے نیک سلوک کرو اور یتیموں اور مسکینوں سے نیک سلوک کرو۔قُولُوا لِلنَّاسِ حُسُنا۔قَالَ کا لفظ عربی زبان میں فَعَل کے برابر لکھا ہے بلکہ اس سے وسیع لکھا ہے اس سے کم ضَرَب کا لفظ لکھا ہے۔لوگوں کو بھلی باتیں کہو۔بد معاملگیاں چھوڑ دو۔بد معاملگیوں سے باز آ جاؤ۔وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّكوة۔نمازیں پڑھو اور زکوۃ دیا کرو۔ثُمَّ تَوَلَّيْتُم إِلَّا قَلِيلًا مِنْكُمْ وَ اَنْتُمْ مُعْرِضُونَ۔تم پھر جاتے ہو۔باز نہیں آتے۔اگر کسی کا روپیہ ہاتھ میں آ گیا تو اسے شیر مادر سمجھ لیا اور اسے دینے میں آتے ہی نہیں۔اللہ تم پر رحم کرے۔الفضل جلد نمبر ۲۵ مورخه ۳/دسمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵) ۸۶،۸۵- وَ اِذْ اَخَذْنَا مِيثَاقَكُمْ لا تَسْفِكُونَ دِمَاءَكُمْ وَ لَا تُخْرِجُونَ انْفُسَكُم مِّنْ دِيَارِكُمْ ثُمَّ اَقْرَرْتُهُ وَ اَنْتُمْ تَشْهَدُونَ۔ثُمَّ أَنْتُمْ هَؤُلَاءِ تَقْتُلُونَ أَنْفُسَكُمْ وَتُخْرِجُونَ فَرِيقًا مِنْكُم مِّنْ دِيَارِهِمْ تَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ " ن بِالاثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ إِنْ يَأْتُوكُم أسرى تُفَدُوهُمْ وَهُوَ مُحَرَّمُ عَلَيْكُم اِخْرَاجُهُمُ افَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَب وَ تَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ ۚ فَمَا جَزَاءُ مَنْ يَفْعَلُ ذَلِكَ مِنْكُمْ إِلَّا خِزْيٌ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا ۚ وَ يَوْمَ الْقِيمَةِ يُرَدُّونَ إِلَى اَشَلِ الْعَذَابِ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ - b ترجمہ۔اور جب ہم نے تم سے یہ عہد لے لیا کہ تم اپنوں ہی کی خونریزی نہ کرو اور خویشوں ہی کو وطن سے نہ نکالو تو اس عہد کا تم نے اقرار بھی کر لیا اور تم شاہد بھی ہو گئے۔پھر تمہیں وہ لوگ ہو کہ اپنوں ہی کو مار ڈالتے ہو اور اپنوں میں سے ہی ایک فریق کو اُن کے گھروں سے نکال دیتے ہو اور گناہ وظلم ان پر کرنے کے لئے پشتی دیتے ہو غریبوں کو اور اگر کسی دوسری قوم کی قید میں ہو کر وہ تمہارے پاس آجائیں تو فدیہ دے کر تم اُن کو چھڑانے لگتے ہو حالانکہ اُن لوگوں کا پہلے گھروں ہی سے نکالنا تم پر حرام تھا، تو کیا تم کتاب