حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 228
حقائق الفرقان ۲۲۸ سُوْرَةُ الْبَقَرَة اپنے ڈیروں میں آرام کیا۔کیا معنی؟ اُونٹ پانی پی کر بیٹھ گئے اور ٹھہرے۔اپنے آپ کو زمین میں ٹھہرایا۔ضَرَبَ کا لفظ ہر فعل پر اور تمام اعمال پر بجز اندک کے اطلاق پاتا ہے۔خلاصہ۔ضَرَب کے معنے ہوئے کسی چیز کا کسی پر ڈالنا۔کہیں جانا۔کہیں اقامت کرنا یا کوئی کام کرنا۔۲ - الْعَصَا: جَمَاعَةُ الْإِسْلَامِ - قاموس و صحاح میں ہے۔شَقَوْا عَصَا الْمُسْلِمِينَ أَى اجْتَمَاعَهُمْ وَايْتِلَا فَهُمْ - مسلمان لوگوں کے اتفاق اور باہمی محبت اور اُلفت کو توڑ دیا انہوں نے۔اور لاٹھی کو اس لئے عصا کہتے ہیں کہ اس پر انگلیاں اور ہاتھ جمع ہوتے ہیں۔۔حجر کے معنی بادیہ ، وادی ، ویلی ، پتھر۔حدیث جستا سه و دقبال میں ہی يَتْبَعُهُ أَهْلُ لے الْحَجَرِ أَى أَهْلُ الْبَادِيَةِ - پس آیت کا ترجمہ ہوا۔پس کہا ہم نے لے جا اپنی فرمانبردار جماعت کو یا جا ساتھ اپنی فرمانبردار جماعت کے فلاں بادیہ یا وادی میں۔پس چل رہے تھے وہاں بارہ چشمے۔( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۰۲ تا ۲۰۴) وَاذْ قُلْتُمْ يمُوسى لَنْ نَصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ فَادْعُ لَنَا (البقرة: (۶۲) اور جب کہا تم نے اے موسیٰ۔ہم صبر نہ کریں گے ایک طعام پر پس دعا مانگ ہمارے لئے۔( ریویو آف ریلیجنز جلدے نمبر ۶، ۷۔جون، جولائی ۱۹۰۸ صفحہ ۲۷۷) اس رکوع شریف میں ہم لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ انسان دنیا میں کس طرح ذلیل ہوتے ہیں۔کس طرح مسکین بنتے ہیں اور کس طرح خدا تعالیٰ کے عقب کے نیچے آتے ہیں۔کس طرح ابتداء اور انتہا ہوتی ہے؟ بہت سے لوگ دنیا میں ہیں جب وہ بدی کرنا چاہتے ہیں اگر وہ نیکوں کے گھر میں پیدا ہوئے ہیں یا کسی نیکی کی کتاب پڑھتے اور مطالعہ کرتے ہیں تو پہلے پہل ان کو حیا مانع ہوتا ہے اور وہ بدی میں مضائقہ کرتے ہیں۔پہلے چپکے سے ایک چھوٹی سی بدی کر لی۔پھر اس بدی لے اس کے پیچھے پیچھے اھل حجر یعنی بادیہ نشین چلیں گے۔(ناشر)