حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 199 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 199

حقائق الفرقان ۱۹۹ سُورَةُ الْبَقَرَة فقراء، گڈی نشین سب کو ارشاد فرماتا ہے کہ بہادروں کے بیٹے بنو، منافق نہ بنو، حق میں باطل نہ ملاؤ، وفادار بنوتا کہ بے خوف زندگی بسر کرو۔دوسروں کو سمجھانے سے پہلے خود نمونہ بنو۔اگر تبلیغ میں کوئی مشکل پیش آجائے تو استقلال سے کام لو، بدیوں سے بچو، نیکیوں پر جمے رہو، نمازیں پڑھ پڑھ کر دعائیں مانگتے رہو اور یہ یقین رکھو کہ آخر اللہ کے پاس جانا ہے۔زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں۔میں نے ایک شخص کو دیکھا بادشاہ کے پاس قلم و کاغذ لے کر گیا ادھر پیش کیا اُدھر جان نکل گئی۔ایک اور شخص تھا بڑے شوخ گھوڑے پر سوار میری طرف مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھایا۔میں نے کہا آپ کا گھوڑا بڑا شوخ ہے۔کہنے لگا ہاں ایسا ہی ہے۔میں ادھر گھر پہنچا کہ مجھے اطلاع ملی کہ وہ مر گیا۔غرض یہ دوست ، یہ احباب ، یہ آشنا، یہ اقرباء، یہ مال یہ دولت، یہ اسباب ، یہ دکانیں، یہ ساز و سامان سب یہیں رہ جائیں گے۔آخر کار با خداوند۔اللہ تم پر رحم کرے۔الفضل جلد نمبر ۱۶ مورخہ یکم اکتوبر ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵) ۴۲ - وَامِنُوا بِمَا اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِمَا مَعَكُمْ وَلَا تَكُونُوا أَوَّلَ كَافِرٍ بِهِ وَلَا ص تَشْتَرُوا بِأَيْتِي ثَمَنًا قَلِيلًا وَإِيَّايَ فَاتَّقُونِ - ترجمہ۔اور اب جو شریعت اتاری ہے اس کو مان لو اس کے انکار کرنے والوں میں اول نمبر نہ بنواور میری آیتوں کو دنیا کے بدلے نہ خریدو۔مجھ سے ڈرو اور مجھ ہی کو سپر بناؤ۔تفسیر - مُصَدِّقًا لِمَا مَعَكُمْ - مُصَدِّقًا بعض عیسائیوں نے اعتراض کیا ہے کہ پھر مسلمان کیوں انجیل پر عمل نہیں کرتے۔اس کا جواب یہ ہے کہ ہم مصدق ہونے کو تیار ہیں بشرطیکہ انجیل وہ ہو جو عیسی پر نازل ہوئی۔اگر وہ انجیل ہو تو ہم اس کے مصدق ہیں۔پھر کوئی چیز مصدق اُس چیز کے لئے ہو سکتی ہے جو تصدیق کی محتاج ہو۔مثلاً سبت مناؤ یا یہ کرو تو یہ محتاج تصدیق نہیں۔تصدیق کی محتاج پیشگوئیاں ہوتی ہیں اسلام کی وجہ سے جو تغیر ان کے بلا داور مذہب میں ہوا۔عیسائیوں سے ہمارا سوال ہے کہ آیا اس کے متعلق کوئی پیشگوئی تمہاری کتابوں میں ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو وہ پوری ہو چکی۔تصدیق کے دوسرے معنے سچ کو سچ کہنے والا۔جھوٹ کو جھوٹ کہنے والے کو مصدق نہیں کہتے۔