حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 150 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 150

حقائق الفرقان ۱۵۰ سُورَةُ الْبَقَرَة ہیں اور ان پر عمل نہیں کرتے۔صرف اپنے نفسانی مطالب کے مسائل مانتے ہیں باقی کے متعلق کہتے ہیں کہ مشکلات ہیں عمل نہیں ہو سکتا ہم کیا کریں۔منافق کا دل کمزور ہوتا ہے۔نہ اس میں قوت فیصلہ اور نہ تاب مقابلہ۔اسی واسطے فرما یا کہ تم فیصلہ تو کر نہیں سکتے کہ حق بات کون سی ہے اور یہاں مسائل دن بدن بڑھیں گے۔سارا قرآن شریف نازل ہوگا۔تمہارا مرض بھی ساتھ ہی ساتھ بڑھتا جائے گا اور مسلمانوں کی تعداد بڑھتی رہے گی۔زَادَهُمُ الله۔یا تو دعا کے رنگ میں ہے یا امر واقعہ ہے کہ ایسا ہونے والا ہے۔(البدر۔کلام امیر حصہ دوم مورخہ ۱۰ /اکتوبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۸٬۳۷) يَجْعَلُونَ اَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ۔منافق مشکلات کے وقت کانوں پر ہاتھ رکھتے ہیں۔۔۔۔الصَّوَاعِقِ۔بجلی کی چمک پہلے ہوتی ہے پھر کڑک۔بجلی کی آواز سن کر بچاؤ کی تد بیر فضول ( تفخیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۳۶) ہے۔منافقوں کی مثال اُس شخص کی مثال ہے جس پر مینہ برستا ہو۔گھٹاٹوپ اندھیرا چھا رہا ہو جب ذرا بجلی چمکی تو آگے بڑھے ورنہ وہیں کھڑے کے کھڑے رہ گئے۔جب کوئی فائدہ پہنچا تو اسلام کے معتقد بنے رہے جب کوئی ابتلاء پیش آیا تو جھٹ انکار کر دیا ایسے لوگ بیوقوف ہیں جیسے بعض نادان بجلی کی کڑک سن کر پھر کانوں میں انگلیاں دیتے ہیں حالانکہ روشنی کی رفتار آواز سے تیز ہے اور بجلی اس کڑک سے پہلے اپنا کام کر چکتی ہے۔الفضل جلد نمبر ۹ مورخه ۱۳ اگست ۱۹۱۳ء صفحه ۱۵) تتَّقُونَ۔اللہ تعالیٰ کے احسانات کو یاد کرنے سے تقویٰ پیدا ہوتا ہے۔البدر۔کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۸) ۲۲ - يَأَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِى خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ۔ترجمہ۔اے لوگو! فرمانبرداری کرو تمہارے اُس رب کی جس نے تم کو پیدا کیا اور تم سے پہلے والوں کو تا کہ تم دکھوں سے بچو۔پناہ میں آ جاؤ۔