حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 92 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 92

حقائق الفرقان ۹۲ سُوْرَةُ الْبَقَرَة خدا تعالیٰ نے بدکاروں کے انجام اپنی کتاب میں لکھ دیئے ہیں کہ عبرت ہو اور اسی لئے پہلی باتوں کے ساتھ تو لفظ ایمان کا رکھا ہے مگر آخرت کے ساتھ یقین کا۔اور جب متقی کے اعمال ما أُنْزِلَ إِلَيْكَ کے موافق اپنے اپنے محل اور موقعہ پر ہوں گے تو اس کی آخرت یہ ہوگی کہ مرتبہ یقین کا اُسے حاصل ہوگا۔(البدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۳ صفحه ۲۳) مَا أُنْزِلَ مِن قَبْلِكَ۔پہلے لوگوں کو جو ہدایت نامے آئے وہ سب قرآن شریف میں موجود ہیں۔ہمیں کیا معلوم ہے کہ جہان کب سے ہے اور خدا کے نبیوں اور رسولوں اور کتابوں کا کیا شمار ہے۔یسوعی لوگ دنیا کی عمر پانچ چھ ہزار سال قرار دیتے ہیں اور آریہ لوگ بھی کچھ ہند سے لکھ کر دنیا کی عمر قرار دیتے ہیں مگر قرآن شریف نے کوئی حد بندی نہیں کی۔ہاں اُن تمام مشتر کہ ہدایت کی باتوں کو جو پہلوں پر نازل ہو ئیں اور ہمارے لئے ضروری ہیں اس پاک کتاب میں جمع کر دیا ہے۔( البدر۔کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۲) - أوليك عَلى هُدًى مِنْ رَبِّبِهِمْ وَ أُوتِيكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ترجمہ۔یہی لوگ ہیں اللہ کے بتائے ہوئے راستہ پر اور یہی لوگ نہال اور بامراد ہیں۔أُولَبِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔یہ لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت کے گھوڑوں پر سوار ہو جاتے ہیں۔اور یہی لوگ وہ ہیں جو مظفر ومنصور ہوں گے۔اللہ نے دنیا میں منظفر منصور ہونے کا گر بتا دیا۔وہ لوگ جو حق و حقیقت سے دور ہیں وہ منعم علیہم کے بعد مغضوب علیہم ہو جاتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۳) یہی لوگ ( جن کا اوپر ذکر ہوا ) اپنے رب سے ہدایت پر ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو مظفر ومنصور ہوں گے۔اس سے سابقہ آیات میں متقی کی تعریف اور معنے بیان کر کے اب اللہ تعالیٰ نے بطور نتیجہ کے بتلا دیا کہ متقیوں کے لئے اس کتاب سے ہدایت پر ہونے کے یہ معنے ہیں کہ جب انسان ایمان بالغیب رکھ کر اور حقوق الہی اور حقوق العباد کو کما حقہ ادا کر کے اور خدا تعالیٰ کے کلیم ہونے پر ایمان لا کر