حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 536 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 536

(التّوبۃ:۱۱۹)پڑھ رہا تھا کہ اُوپر سے اس کا ایک دوست آیا اور کہا کہ فلاں نے مقدمہ دائر کر دیا۔اس نے جواب دیا کہ تم بھی ایک دعوٰی دائر کر دو ہم گواہوں کا اِنتظام خود کر لیںگے یعنی جُھوٹے گواہ مہیّا کر لیں گے۔مَیں نے دیکھا ہے کئی آدمی بے وجہ جُھوٹ بولتے ہیں۔اس جُھوٹ بولنے سے نہ ان کی عزّت کو کچھ فائدہ پہنچتا ہے نہ مال میں زیادتی ہوتی ہے۔ایک شاعر نے کیا خوب کہا ہے ع صد بار اگر توبہ شکستی باز آ ( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء)     : یہ کہنا حقیقت میں بڑی بھاری غلطی ہے کہ فلاں جگہ نہ جاتے تو یُوں نہ ہوتا۔:اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اﷲ بنا دے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء)