حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 530 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 530

: ایسی بدی جسے کُھلم کُھلا لوگ بُرا سمجھیں۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء)   : نفس کے مقابلہ میں اور دشمن کے مقابلہ میں سُستی اختیار نہیں کرنی چاہیئے ( ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۵؍جولائی ۱۹۰۹ء)    اور محمد صلّی اﷲ علیہ وسلّم تو ایک رسول ہے۔پہلے اس سے بہت رسول ہو چکے۔پھر کیا اگر وہ مَر جاوے یا قتل کیا جاوے تو تم پھر جاؤ گے اُلٹے پاؤں پر اور جو کوئی پھر جاوے گا اُلٹے پاؤں وہ نہ بگاڑ سکے گا اﷲ کا کچھ اور نزدیک ہے کہ اﷲ ثواب دے گا شُکر کرنے والوں کو۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۲۵) جنگِ اُحد میں نبی کریم صلّی اﷲ علیہ وسلّم ایک گھمسان میں تھے۔کسی نے یہ غلط خبر اُڑا دی کہ نبی کریم صلّی اﷲ علیہ وسلّم قتل