حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 520
مسلمان۔ترقّی کریں تو کیونکر کریں۔وحدت پیدا کرو تا کامیاب بنو۔ایک دن آتا ہے کہ کچھ لوگ بے عیب تجویز کئے جاویں گے وہ مسلمان ہوں گے۔وہ خدا کی رحمت میں ہوں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان یکم و ۸؍جولائی ۱۹۰۹ء) :ہو تم عمدہ و اعلیٰ جماعت۔خَیْر تفضِیل کا صیغہ ہے زیادت کے معنوں میں آتا ہے۔:لوگوں کی بھلائی کے لئے پیدا کئے گئے ہو۔ہر ایک شخص کو چاہیئے کہ وہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے اور دیکھے کہ مَیں نے آٹھ پہر میں لوگوں کی بھلائی کے لئے کیا کام کیا۔اُمّتِ محمدیہ کا منشاء ہی یہی ہے کہ لوگوں کی بھلائی کے لئے جان تک لڑا دی جائے۔سر ہندی بزرگ نے لکھا ہے کہ مَیں جب رات کو سونے لگتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ اپنے فرضِ منصبی کو کہاں تک ادا کیا ہے۔گویا حَاسِبُوْا قَبْلَ اَنْ تُحَاسَبُوْا۔وَ وَازِنُوْا قَبْلَ اَنْ تُوَازنُوَْاپر عمل فرماتے تھے۔اب اس بھلائی کی تصریح فرماتا ہے۔:پسندیدہ باتیں جنہیں قرآن، عقل اور ایک شریف سلیم الفطرت پسند کرتا ہے وہ کرے اور جو اس کے خلاف ہو اس سے روکے۔:پھر خود بھی ان بھلائیوں پر عمل کرنے والے بنو اور تمام اخلاقِ فاضلہ کا سر چشمہ تو اﷲ تعالیٰ کی ذات پر پُورا پورا ایمان ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان یکم و ۸؍جولائی ۱۹۰۹ء) تم برگزیدہ خیررساں قوم ہو تمہیں سارے جہان کے لئے نمونہ کے طور پر پیدا کیا گیا ہے۔تم