حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 494 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 494

وغیرہ تو مسیحؑ کے حواری ہو چکے تھے پولوس کو حواری بنانے کی کیا ضرورت تھی تو اس کا ٹھیک جواب یہی ہو گا اَور جتنے حواری ہونے کے لئے ازل میں منظور ہو چکے وہ ضرور حواری ہوئے۔( فصل الخطاب (ایڈیشن دوم) جلد دوم صفحہ ۱۰۲)     …:ایسے آدمی ہر مذہب میں پائے جاتے ہیں۔ایک شخص نے جنگل میں ایک عورت کو زیور سے لدی ہوئی پایا جو راستہ بھُول گئی تھی۔اس نے اسے مقام پر پہنچایا حالانکہ پوری دسترس رکھتا تھا کہ زیور اُتار لے۔پھر ایسے بھی ہیں جو ایک دُنیا کو دیکھ کر دل ثابت نہیں رکھ سکتے۔ایک صوفی نے شیطان کو عالَمِ کشف میں دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں کئی لگا میں ہیں۔پوچھا۔یہ کیا ؟ کہنے لگا یہ لوگوں کو قابوکرنے کے لئے۔پھر اس نے کہا۔تم لوگ تو صرف کان پکڑ کر قابو کر لئے جاتے ہو۔نیکی کے رنگ میں گمراہ کرنا ایسے آدمیوں کے لئے شیطان کو بہت آسان ہے۔جماعت کھڑی ہو گئی ہے مگر کئی ہیں کہ ابھی وظیفہ پڑھ رہے ہیں۔پھر یہ لوگ امانت میں خیانت کرتے ہیں اور اسے شرعی عذر کے نیچے لا کر صحیح قرار دیتے ہیں۔مومن کو چاہیئے کہ وہ ہر حرکت و سکون کے وقت دیکھ لے کہ اس سے تعظیم لِاَمر اﷲ ( اور) شفقت علیٰ خلق اﷲ میں تو کوئی فرق نہیں آتا۔:الزام (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍ جون ۱۹۰۹ء)