حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 358
ِ:آیات میں ربط قائم ہے۔جنگ میں شراب اور جؤا آج تک ہوتا ہے فوجوں میں جوش اور خرچ اِسی ذریعہ سے مہیّا کرتے ہیں۔صحابہؓ نے اِس بارے میں دریافت کیا۔ جؤا منع ہے تو اَب راشن وغیرہ کہاں سے لائیں گے۔اس سے آگے بھی سوال جنگ کے نتائج پر مبنی ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۴۲) :جب لڑائی چھڑتی ہے تو اس میں مقتول بھی ہوتے ہیں اور مقتول کے بچّے یتیم بھی ہوتے تھے اِس لئے ان کی نسبت حکم دیا ان کی بہتری ، بہبودی کا فِکر بہت بڑی نیکی ہے۔( ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۶؍اپریل ۱۹۰۹ء) : امام محمدؒ کے پاس کسی یتیم کے کپڑے تھے آپ نے انہیں بیچ ڈالا۔کسی نے کہا یتیم کے مال میں کیوں تصرّف کرتے ہو؟ تو آپ نے یہی آیت پڑھی اور اسے سمجھایا کہ کپڑے تو پُرانے ہو کر ان کی قیمت گھٹتی جاتی ہے اِس لئے ان کو بیچ دیا تا مال محفوظ رہے۔( اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍اپریل ۱۹۰۹ء)