حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 347 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 347

جو اﷲ سے دُور آدمی ہیں وہ بدعملیوں کو خوبصورت دکھاتے ہیں۔غرض زُیِّنَ کے دو فاعل ہیں نیک کوموں کے لئے نیک اور بدکاریوں کے لئے بَد ( شیطان)۔سورۃ نحل آیت ۶۴ میں بھی آیا ہے  :جب کوئی مامور آتا ہے تو دو گروہ ہو جاتے ہیں ایک مانتا ہے ایک نہیں مانتا۔اﷲ کی کتاب سے مجھے یُوں معلوم ہؤا ہے کہ جو اکابر ہوتے ہیں وہ قطع تعلق کرتے ہیں۔اکابر علوم کے لحاظ سے  (المؤمن:۸۴)جاہ وجلال۔مال و منال کے لحاظ سے۔حضرت نوحؑ کے پَیروؤں کو کہا گیا (ھود:۲۸) (ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۶؍ اپریل ۱۹۰۹ء) :کُفر کا مزیّن شیطان ہے کیونکہ اﷲ تو ایمان کا مزیّن ہےقُلُوْبِکُمْ۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر ۹صفحہ ۴۴۲)